چکوال میں شوہر نے بیوی اور چار بچوں کوقتل کرکے خود کشی کرلی۔
تھانہ سٹی چکوال کےعلاقہ مزدلفہ ٹاوٴن میں شفقت سلیم نامی شخص نے علی الصبح اپنی بیوی اور 4 بچوں کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کے بعد خود کو بھی گولی ماردی۔ قتل کیے گئے افراد میں دو بیٹے اور دو بیٹیاں شامل ہیں۔
پولیس کے مطابق شفقت سلیم نے خاندان کو قتل کرنے کے بعد ون فائیو پر اطلاع دی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیم موقعہ پر پہنچ گئی۔ قتل ہونے والے ایک ہی گھر کے چھ افراد کہ نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے ڈسڑکٹ ہیڈ کوارٹرز اسپتال چکوال منتقل کردیا گیاہے۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن ریٹائرڈ واحد محمود کا کہنا ہے کہ بظاہر یہ گھریلو تنازع ہے تاہم پولیس مختلف پہلووں پر تفتیش کررہی ہے۔