عام انتخابات کے بعد سراج الحق نے امیر جماعت اسلامی کے عہدے سے استعفیٰ دیدیا۔
تفصیلات کے مطابق سراج الحق کا کہناتھا کہ بطور امیر جماعت اسلامی کامیابی حاصل نہ کر سکا، الیکشن میں شکت کی ذمہ داری قبول کرتاہوں ۔
ترجمان جماعت اسلامی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا کہ 17 فروری کو جماعت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کا جلاس ہو گا، اجلاس میں استعفے کے معاملے کا جائزہ لیا جائے گا، استعفیٰ منظور کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ مجلس شوریٰ کرے گی ۔