ریٹرننگ افسر نے این اے 46 اسلام آباد نےفارم 49 پرحتمی نتیجہ جاری کر دیا۔
سرکاری نتیجے کے مطابق مسلم لیگ( ن ) کے انجم عقیل خان 82 ہزار536 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ریٹرننگ افسر کو اسلام آباد کے حلقے این اے 46، 47 اور 48 کے حتمی نوٹیفکیشن سے روک دیا تھا۔
ذرائع کے مطابق آراو کو الیکشن کمیشن کی جانب سے نتائج روکنےسےمتعلق احکامات نہیں ملے، الیکشن کمیشن کا احکامات نہ ملنے کے باعث آر او نے مقررہ میں فارم 49 جاری کیا۔
واضح رہے کہ این اے 46، 47 اور 48 کا آر او کا فیصلہ تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوارں عامر مغل، علی بخاری اور شعیب شاہین نے چیلنج کیا تھا۔