ہندوستان میں مسلمان مسلسل مودی سرکار کے نشانے پر ہیں۔ ہریانہ میں انتہاپسندوں نے مسجد کو آگ لگانے کے ساتھ امام مسجد کو بھی قتل کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق اتراکھنڈ کے علاقے ہلدوانی میں بی جے پی کے غنڈوں نے مسجد کو غیر قانونی طور پر تعمیر شدہ قرار دیتے ہوئے نذرِ آتش کر دیا۔
مودی سرکار کی فرقہ وارانہ تشدد کی آگ میں دو افراد ہلاک اور سو سے زائد زخمی ہوئے۔ علاقے میں جلاؤ گھیراؤ کے دوران متعدد گاڑیوں کو بھی نذرِ آتش کیا گیا۔ مسجد اور مدرسے کو مسمار کرنے کے بعد ضلع مجسٹریٹ نے ہٹ دھرمی دکھاتے ہوئے پورے علاقے میں کرفیو نافذ کر دیا۔