چمن میں پی بی اکیاون پرمبینہ دھاندلی کے خلاف عوامی نیشنل پارٹی کے کارکنوں نے کوئٹہ چمن شاہراہ اور ڈی آر او آفس کے سامنے دھرنا دے دیا۔
پی بی 51 چمن پرمبینہ دھاندلی کیخلاف عوامی نیشنل پارٹی ڈٹ گئی،کارکنوں نے دو مقامات پراحتجاجی دہرنا دے رکھا ہے۔کارکنان نے چمن شاہراہ کو دوسرےروزبھی بلاک رکھا ہے۔
کارکنوں نے ڈی آر او آفس کےسامنے سڑک بلاک کرکے دھرنا دے رکھا ہے،دہرنا کےشرکاء کا کہنا ہےکہ ہمارے امیدوار کی جیت کو شکست میں بدل دیا گیا۔