پختونخوا میپ کے سربراہ محمود خان اچکزئی نےبیرسٹر گوہر کو وزیر اعظم بننے کی مشروط پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ امیدواروں سے کروڑوں روپے لیے گئے ہم اس بکاؤ پارلیمنٹ میں نہیں جائیں گے۔
کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےمحمود خان نے اچکزئی نے کہا کہ بیرسٹر گوہر آزاد امیدوار پشتونخوا میپ میں شامل ہو جائیں اور وزیر اعظم بن جائیں۔الیکشن میں دھاندلی کیخلاف کل بارہ بجے کے بعد بلوچستان کے ہر علاقے میں احتجاج کریں گے، آدھے آدھے گھنٹے میں نشستیں تبدیل کی گئیں، ملک کی دیواروں کو کھوکھلا کردیا گیا ہے۔
محمود خان اچکزئی نے کہا کہ محمود خان اچکزئی نے کہا کہ اکابرین نے بھی جمہوریت کے لیے جدوجہد کی ہے اور آئین کی بالادستی سے ہمارا عشق رہا ہے۔ ہم جاسوسی اداروں کے خلاف نہیں ہیں۔