حکام کی جانب سے بھاری بجلی بلوں کے مارے عوام کو ایک اور ہائی وولٹیج جھٹکا دینے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق نیپرا نے سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مزید 3 روپے 28 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ اطلاق وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد ہوگا۔
اضافہ مالی سال2023 اور 2022 کی چوتھی سہہ ماہی کی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ہوگا،صارفین سے اضافی وصولیاں آئندہ 6 ماہ میں کی جائیں گی۔ بجلی صارفین اکتوبر دو ہزار تئیس سے مارچ دو ہزار چوبیس تک ادائیگیاں کرینگے۔
فیصلے کے تحت اس عرصے کے دوران صارفین چھ ماہ تک تین روپے اٹھائیس پیسے فی یونٹ اضافی ادا کرینگے ۔ وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد اضافے کی صورت میں بجلی صارفین پر 146 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔