ملک بھر میں آج ہونے والے 12 ویں عام نتخابات کی پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی اور نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے ۔ اور قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 118 میں کانٹے کا مقابلہ جاری ہے۔
لاہور سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 118 کے26 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری غیرحتمی نتیجے کے مطابق مسلم لیگ ن کے حمزہ شہباز 4400 ووٹ کے ساتھ آگے جبکہ تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار عالیہ حمزہ 4147 ووٹ لے کر پیچھے ہیں ۔
عام انتخابات کے لئے پولنگ کا وقت شام 5 بجے تک مقرر کیا گیا تھا جس کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے اور مختلف حلقوں سے نتائج آنے کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔یاد رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے رات 12 بجے تک الیکشن نتائج مکمل کرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔