پاکستان اسٹاک ایکسچینج ( پی ایس ایکس ) دو دن کی تیزی کے بعد پھر سے مندی کا شکار ہوگئی۔
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی زون میں اختتام ہوا۔
پی ایس ایکس میں 100 انڈیکس 216 پوائنٹس گر کر 45 ہزار 491 پوائنٹس پر بند ہوا۔
حصص بازار میں 12 کروڑ 32 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 3 ارب 68 کروڑ روپے رہی۔