Live Updates: پاکستان کی سعودی عرب پر حملوں کے بعد بھی سفارتی کوششیں جاری ہیں: سی این این
ایران سے رابطے میں ہیں، ہم خوش قسمت رہے تو آج کوئی معاہدہ ہوگا: امریکی عہدیدار کی فاکس نیوز سے گفتگو
اسرائیلی فوج کا رہنما حزب اللہ علی یوسف خرشی کو شہید کرنے کا دعویٰ
اسرائیلی فوج نے حزب اللہ کے سربراہ نعیم قاسم کے ڈپٹی علی یوسف خرشی کو شہید کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
ترجمان صیہونی فوج کے مطابق حزب اللہ کے رہنما کو بیروت میں گزشتہ روز نشانہ بنایا، علی یوسف خرشی نعیم قاسم کے ذاتی سیکرٹری بھی تھے۔
دوسری جانب عالمی رہنماوں کا کہنا ہے کہ امریکا اور ایران کی جنگ بندی کا اطلاق لبنان پر بھی ہونا چاہیے۔ یورپی یونین کی فارن پالیسی چیف کایا کالاس نے کہا کہ اسرائیل کے حملوں کو کسی بھی طرف دفاعی کارروائی نہیں کہا جاسکتا۔ حق دفاع اس تباہی کا جواز نہیں ہوسکتا۔ جنگ بندی میں لبنان کو بھی شامل ہونا چاہیے۔
برطانوی اور فرانسیسی وزرائے خارجہ نے بھی لبنان میں جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔ ایمنیسٹی انٹرنیشنل نے اپنے بیان میں کہا کہ دس منٹ کے اندر 100 مقامات پر بمباری کی گئی۔ ذمہ دار ممالک اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی روک دیں۔
امن کا موقع ضائع نہیں ہونے دیں گے، سیاسی و عسکری قیادت کا مذاکرات کامیاب بنانے کا عزم
وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا مشاورتی اجلاس ہوا ہے جس میں سیاسی و عسکری قیادت نے امریکا اور ایران مذاکرات کامیاب بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح مشاورتی اجلاس میں اعلیٰ عسکری اور سول قیادت نے اسلام آباد مذاکرات کےحوالے سے تفصیلی مشاورت کی۔
شرکاء نے اسلام آباد مذاکرات کو کامیاب بنانے کے عزم کا اظہار کیا، کہا کہ جنگ بندی پر پاکستان کا مثبت، تعمیری کردارعالمی سطح پرسراہا جارہا ہے، امن کا یہ موقع ضائع نہیں ہونے دیا جائے گا۔ شرکاء نے جنگ بندی میں کلیدی کردار پر فیلڈ مارشل کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا۔
واضح رہے کہ مستقل جنگ بندی کےلیے امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کل اسلام آباد میں ہوں گے، وزیراعظم شہباز شریف کو مذاکرات کی جگہ سے متعلق بریفنگ دی گئی، وزیراعظم کو دفتر خارجہ سمیت اہم مقامات اور معزز مہمانوں کی آمد و رفت، ان کیلئے انتظامات پر بریفنگ دی گئی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے مذاکراتی مقام سمیت دیگر جگہوں کا دورہ کیا، وزیراعظم کے ساتھ وزیر داخلہ اور دیگر متعلقہ حکام بھی شریک تھے۔ وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ مہمانوں کی آمد،انتظامات میں کوئی کوتاہی نہ برتی جائے۔
امریکی سفیر کی وزیر داخلہ سے ملاقات، مذاکرات کے انتظامات پر گفتگو
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے امریکی سفیر نیٹلی بیکر نے ملاقات کی ہے۔جس میں مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ امریکی سفیر نے جنگ بندی کا خیر مقدم کرتے ہوئے پاکستان کے مضبوط اور مثبت سفارتی کردار کو سراہا۔
ملاقات میں اسلام آباد میں ہونے والے اعلیٰ سطح کے مذاکرات اور ان کے انتظامات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس سمیت دیگر اہم شخصیات پاکستان کے خصوصی مہمان ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ تمام غیر ملکی وفود کے لیے فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کا جامع پلان تیار کر لیا گیا ہے۔
امریکی سفیر نیٹلی بیکر نے پاکستان کے مخلصانہ کردار اور خطے میں امن کے لیے کوششوں کو سراہتے ہوئے مثبت پیش رفت کی امید ظاہر کی۔
ایران جنگ بندی کی کسی بھی خلاف ورزی کا فیصلہ کن جواب دے گا،ایرانی صدر
ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ ایران جنگ بندی کی کسی بھی خلاف ورزی کا فیصلہ کن جواب دے گا۔
ایران کے سرکاری خبر رساں ادارے کی جانب سے یہ خبر سامنے آئی ہے کہ ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے جنوبی ایران میں واقع لاوان آئل ریفائنری پر حملے کی شدید مذمت کی ہے۔
ارنا کے مطابق اس واقعے کو جنگ بندی کی متعدد خلاف ورزیوں میں سے ایک قرار دیا گیا ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کسی بھی جارحیت کا فیصلہ کن جواب دے گا۔
دوسری جانب ایرانی پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ لبنان پر حملے بند نہ ہوئے تو دشمن کو سخت جواب کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
ایرانی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے رکن محسن رضائی نے بھی اپنے بیان میں کہا کہ ہم اپنی پوری طاقت کے ساتھ حزب اللہ کے ساتھ کھڑے ہیں، جنگ بندی کے ٹوٹنے کی ذمہ داری امریکا پر عائد ہوگی۔
اسرائیلی اقدامات خطے میں جاری امن کوششوں کو نقصان پہنچا رہے ہیں،پاکستان
دوسری جانب ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی کے جاری بیان میں کہا گیا ہے پاکستان لبنان میں اسرائیلی حملوں سے بھاری جانی نقصان اور انفراسٹرکچر کی تباہی کی شدید مذمت کرتا ہے۔ پاکستان لبنانی حکومت اور عوام سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے اور مشکل کی اس گھڑی میں ان کے ساتھ کھڑا ہے۔
بیان کے مطابق اسرائیلی اقدامات بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہی نہیں بلکہ خطے میں جاری امن کوششوں کو نقصان بھی پہنچا رہے ہیں۔ پاکستان نے لبنانی آزادی و علاقائی خود مختاری اور امن و استحکام کی مکمل حمایت کا اعادہ بھی کیا ہے۔
دوسری جانب پاکستان اور سعودی عرب نے لبنان میں جنگ بندی کی خلاف ورزیوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ پاک سعودی وزرائے خارجہ نے دیرپا امن و استحکام کیلئے جنگ بندی کا مکمل احترام و نفاذ ناگزیر قرار دیا ہے۔
نائب وزیراعظم ووزیرخارجہ اسحاق ڈار نے سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سےٹیلی فون پر رابطہ کیا۔ دونوں رہنماؤں نے لبنان میں جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دیرپا امن و استحکام کو یقینی بنانےکیلئے جنگ بندی کے مکمل احترام اور نفاذ کی فوری ضرورت ہے۔ اسحاق ڈار نے پائیدار امن کے کیلئے پاکستان کی کوششوں کی سعودی عرب کی مسلسل حمایت کو سراہا۔
پاکستان اور سعودی عرب کا لبنان میں جنگ بندی کی خلاف ورزیوں پر اظہار تشویش
پاکستان اور سعودی عرب نے لبنان میں جنگ بندی کی خلاف ورزیوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ پاک سعودی وزرائے خارجہ نے دیرپا امن و استحکام کیلئے جنگ بندی کا مکمل احترام و نفاذ ناگزیر قرار دیا ہے۔ پاکستان نے لبنان پر اسرائیلی حملوں اور بھاری جانی نقصان کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل خطے میں امن کی کوششوں کو نقصان پہنچا رہا ہے۔
نائب وزیراعظم ووزیرخارجہ اسحاق ڈار نے سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سےٹیلی فون پر رابطہ کیا۔ دونوں رہنماؤں نے لبنان میں جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دیرپا امن و استحکام کو یقینی بنانےکیلئے جنگ بندی کے مکمل احترام اور نفاذ کی فوری ضرورت ہے۔ اسحاق ڈار نے پائیدار امن کے کیلئے پاکستان کی کوششوں کی سعودی عرب کی مسلسل حمایت کو سراہا۔
دوسری جانب ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی کے جاری بیان میں کہا گیا ہے پاکستان لبنان میں اسرائیلی حملوں سے بھاری جانی نقصان اور انفراسٹرکچر کی تباہی کی شدید مذمت کرتا ہے۔ پاکستان لبنانی حکومت اور عوام سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے اور مشکل کی اس گھڑی میں ان کے ساتھ کھڑا ہے۔
بیان کے مطابق اسرائیلی اقدامات بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہی نہیں بلکہ خطے میں جاری امن کوششوں کو نقصان بھی پہنچا رہے ہیں۔ پاکستان نے لبنانی آزادی و علاقائی خود مختاری اور امن و استحکام کی مکمل حمایت کا اعادہ بھی کیا ہے۔
لبنان میں اسرائیلی حملوں میں شہادتوں کی تعداد 200 سے متجاوز
لبنان کے سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق لبنان میں بدھ کو ہونے والے اسرائیلی فوج کے حملوں میں 200 سے زائد افراد شہید ہو گئے ہیں۔
لبنان کی وزارتِ صحت کا کہنا ہے کہ کشیدگی کے شروع ہونے کے بعد سے اب تک بدھ کے روز حملوں میں سب سے زیادہ لوگ شہید ہوئے ہیں۔
ایک اور بیان میں لبنانی سول ڈیفنس ایجنسی کے حوالے سے کہا گیا کہ 254 افراد شہید اور 1165 زخمی ہوئے، اسرائیلی دفاعی افواج نے لبنان کے دارالحکومت بیروت، جنوبی علاقوں اور ملک کے دیگر حصوں میں اب تک کے سب سے شدید حملے کیے ہیں۔
بین الاقوامی ریڈ کراس کمیٹی نے بدھ کے روز لبنان کے گنجان آباد علاقوں میں ہونے والی تباہ کن حملوں اور ان میں ہونے والی ہلاکتوں اور نقصان پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔
انسانی حقوق کی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اسرائیل سے مطالبہ کیا کہ وہ بین الاقوامی انسانی قانون کے تحت اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرے اور شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنائے۔
واضح رہے کہ لبنان جنگ میں اب تک مجموعی اموات کی تعداد1600سے تجاوز کرگئی ہے،ہزاروں زخمی، لاکھوں بے گھر ہوچکے ہیں، جاں بحق افراد میں102خواتین،130بچے اور طبی عملے کے57 کارکن شامل ہیں۔
لبنان میں فوجی سرگرمیاں امن کوششوں کے لیے سنگین خطرہ بن سکتے ہیں، اقوامِ متحدہ
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اسرائیل کی جانب سے آٹھ اپریل کو لبنان بھر میں بڑے پیمانے پر حملوں کی مذمت کرتے ہوئے تمام فریقین سے فوری طور پر کارروائیاں بند کرنے کی اپیل کی ہے۔
سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ان حملوں کے نتیجے میں سینکڑوں شہری بشمول بچے ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں، اور ساتھ ہی شہری بنیادی ڈھانچے کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ انھوں نے شہریوں کی بڑھتی ہوئی ہلاکتوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
انتونیو گوتریس نے خبردار کیا ہے کہ لبنان میں فوجی سرگرمیاں جنگ بندی اور خطے میں پائیدار اور جامع امن کی کوششوں کے لیے سنگین خطرہ بن سکتے ہیں، تنازع کا کوئی فوجی حل نہیں ہو سکتا۔
ایرانی وزیرخارجہ کا فیلڈ مارشل سے ٹیلیفونک رابطہ، جنگ بندی کیلئے پاکستانی اقدامات کی تعریف
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور جنگ کے خاتمے کے لیے مسلسل اور مؤثر کوششوں پر پاکستان کی تعریف کی۔
پاکستان میں ایرانی سفارتخانے کے اعلامیے کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ پاکستان کے تعمیری اور ذمہ دارانہ کردار کو سراہتے ہیں، خطے میں امن و سلامتی کے فروغ اور جنگ بندی میں پاکستان کے کردار کو سراہتے ہیں۔
اس سے پہلے ایک بیان میں عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ ایران کی طرف سے اپنے عزیز بھائی وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کا شکریہ ادا کرتے ہیں، انہوں نے خطے میں جنگ کے خاتمے کی انتھک کوشش کی۔
جنگ بندی کیخلاف ورزیاں، خام تیل کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں ایک بار پھر اضافے کا رجحان ہے۔
رپورٹ کے مطابق امریکی خام تیل 3 فیصد اضافے کے ساتھ 97 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا جبکہ برطانوی خام تیل کی قیمت میں 2.2 فیصد اضافہ، 96.86 ڈالر فی بیرل پر فروخت جاری ہے۔
قبل ازیں ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف کا کہنا ہے مذاکرات شروع ہونے سے پہلے ہی 10 نکاتی تجویز کی 3 شقوں کی خلاف ورزی ہوچکی۔
سوشل میڈیا پیغام میں انہوں نے کہا جنگ بندی سے متعلق پہلی شق پر ہی عمل نہیں ہو رہا۔ مذاکرات یا جنگ بندی میں ایسی صورتحال کسی طور مناسب نہیں۔
دوسری جانب دوسری جانب امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا کہ ایرانیوں کو سنجیدگی کے ساتھ مذاکرات کی میز پر آنا ہوگا، ایرانیوں کا خیال تھا جنگ بندی معاہدے میں لبنان بھی شامل ہے لیکن ایسا نہیں ہے، ایران چاہتا ہے لبنان کی وجہ سے معاملہ ٹوٹ جائے تو یہ اس کا انتخاب ہوگا۔ صدر ٹرمپ کے پاس دوبارہ جنگ کی طرف جانے کے آپشنز موجود ہیں۔
اگر ایران کے ساتھ معاہدہ نہ ہوا تو پہلے سے بدترین بمباری ہوگی، امریکی صدر
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ اگر ایران کے ساتھ معاہدہ نہ ہوا تو پہلے سے بدترین بمباری ہوگی۔
سوشل میڈیا پر پیغام میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکی جنگی جہاز، فوجی اور ہتھیار ایران کے آس پاس ہی رہیں گے، ضرورت پڑی تو دشمن کے خلاف مہلک کارروائی کرسکتے ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ حقیقی معاہدہ اور اس پر عملدرآمد ہونے تک معاملات ایسے ہی رہیں گے، اگر کسی وجہ سے معاہدہ نہ ہوا تو پہلے سے بدترین بمباری ہوگی، یہ پہلے ہی طے تھا کہ ایٹمی ہتھیار نہیں ہونگے اور آبنائے ہرمز کو کھولنا ہوگا۔
دوسری جانب امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا کہ امریکا نے پاکستان کے ذریعے ایران کے ساتھ مذاکرات کئے، ایران نے آبنائے ہرمز کھولنے کا وعدہ کیا ہے، ایران کے ساتھ مذاکرات اس ہفتے شروع ہورہے ہیں۔
جے ڈی وینس نے کہا کہ ایران کسی صورت جوہری ہتھیار نہیں رکھ سکتا، ہم ایران پر پابندیاں کم کرنے پر بات کرسکتے ہیں، جنگ بندی کے بعد اگلا قدم ایرانیوں کو اٹھانا ہے، صدر ٹرمپ کے پاس دوبارہ جنگ کی طرف جانے کے آپشنز موجود ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایرانیوں کو سنجیدگی کے ساتھ مذاکرات کی میز پر آنا ہوگا، ایرانیوں کا خیال تھا جنگ بندی معاہدے میں لبنان بھی شامل ہے لیکن ایسا نہیں ہے، ایران چاہتا ہے لبنان کی وجہ سے معاملہ ٹوٹ جائے تو یہ اس کا انتخاب ہوگا۔
امریکا اور ایران کے درمیان مستقل جنگ بندی کیلئے مذاکرات کل اسلام آباد میں ہوں گے
مشرق وسطیٰ میں مستقل امن کےلیے پاکستان امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کا میزبان بن گیا۔
دونوں ممالک کے درمیان براہ راست مذاکرات کی میز کل اسلام آباد میں سجے گی۔ ایران اور امریکا کے اعلیٰ سطح وفود جمعہ کو اسلام آباد پہنچیں گے۔
خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی وفد کی قیادت اسپیکر باقر قالیباف اور وزیرخارجہ عباس عراقچی کریں گے۔ ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولائن لیویٹ کہتی ہیں۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ مذاکراتی ٹیم کو پاکستان بھیج رہے ہیں ۔
امریکی ٹیم میں نائب صدر جے ڈی وینس ۔ نمائندہ خصوصی اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر شامل ہوں گے۔ مذاکرات کا پہلا دور ہفتے کو ہو گا۔ ترجمان وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ ایران نے اشارہ دیا ہے وہ یورینیم حوالے کرسکتے ہیں۔
ریڈ زون کو پرائیویٹ گاڑیوں کے لیے مکمل طور پر بند کردیا گیا ہے۔ غیرملکی وفود کی آمدورفت کی وجہ سے سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے جارہے ہیں۔
جڑواں شہروں میں جمعرات اور جمعہ کو عام تعطیل ہوگی۔ کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد میں آج سرکاری دفاتر بند رہیں گے۔ موجودہ چار روزہ ورک ویک کے تحت جمعہ 10 اپریل کو بھی چھٹی ہوگی۔ تمام افسران ورک فرام ہوم کریں گے۔ سرکاری دفاتر کے تمام افسران اور اسٹاف ممبرز شہر سے باہر نہیں جاسکیں گے۔ وفاقی آئینی عدالت اور اسلام آباد ہائیکورٹ بھی بند رہے گی۔ الیکشن کمیشن میں بھی دو روز تعطیل ہوگی۔
غیرملکی وفود کی آمد کے پیش نظر ٹریفک پولیس نے ایڈوائزری بھی جاری کر دی۔ ترجمان کے مطابق غیرملکی وفود کی آمدورفت کی وجہ سے سیکیورٹی انتظامات انتہائی سخت ہیں۔ شہری ریڈ زون اور اس کے اطراف غیرضروری سفر سے اجتناب کریں۔ ایکسپریس ہائی وے پر ڈائیورشنزلگائی جائیں گی۔
اسلام آباد میں آج سے ہیوی ٹریفک کا داخلہ بند ہے۔ دوسری طرف ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے بھی نو اور دس اپریل کوعام تعطیل کا اعلان کر دیا۔۔ ڈپٹی کمشنر حسن وقار چیمہ کے مطابق اسلام آباد کی طرح راولپنڈی میں بھی دو دن تعطیل ہوگی۔
امریکا کو جنگ بندی یا اسرائیل میں سے ایک راستہ چننا ہوگا، ایرانی وزیر خارجہ
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران اور امریکا جنگ بندی کی شرائط واضح اور دو ٹوک ہیں ۔ امریکا کو جنگ بندی یا اسرائیل کے ذریعے جنگ میں سے ایک راستہ چننا ہوگا۔
سوشل میڈیا پر بیان میں عباس عراقچی نے کہا کہ دونوں چیزیں ایک ساتھ ممکن نہیں ہیں ۔ گیند اب امریکا کے کورٹ میں ہے ۔ دنیا دیکھ رہی ہے کہ امریکا اب اپنی کی گئی باتوں پر قائم رہتا ہے یا نہیں۔
ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف کا کہنا ہے مذاکرات شروع ہونے سے پہلے ہی 10 نکاتی تجویز کی 3 شقوں کی خلاف ورزی ہوچکی۔
سوشل میڈیا پیغام میں انہوں نے کہا جنگ بندی سے متعلق پہلی شق پر ہی عمل نہیں ہو رہا۔ مذاکرات یا جنگ بندی میں ایسی صورتحال کسی طور مناسب نہیں۔
مذاکرات کیلئے نائب صدر جے ڈی وینس کی قیادت میں ٹیم پاکستان بھیج رہے ہیں : ترجمان وائٹ ہاؤس
ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولائن لیویٹ نے اعلان کیاہے کہ ایران امریکہ مذاکرات کا پہلا دور ہفتے کو اسلام آباد میں ہوگا جس میں نائب صدر جے ڈی وینس ، خصوصی ایلچی سٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر شریک ہوں گے ۔
ترجمان وائٹ ہاوس کے مطابق نائب صدرجے ڈی وینس کی قیادت میں ٹیم پاکستان بھیج رہے ہیں، جے ڈی وینس ایران کے مسئلے پر اہم کردار ادا کیا،امریکا اور ایران ہفتہ کو پاکستان میں مذاکرات کریں گے، ایران نے اشارہ دیا ہے وہ یورینیم حوالے کر سکتے ہیں،لبنان ایران کے جنگ بندی معاہدے کا حصہ نہیں،ایران کے دیے گئے 10نکات پر ہی جنگ بندی ممکن ہوئی۔
ترجمان کا کہناتھا کہ آپریشن ایپک فیوی میں ایرانی فضائیہ ،نیوی اور فوجی صلاحیت ختم کردی،ایران جوہری اور میزائل پروگرام پر حملے کئے گئے،ایران اب اپنے علاقائی پراکسیوں کو ہتھیار فراہم نہیں کر سکتا،جنگ کے دوران 13امریکی فوجی ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہوئے،سیز فائر معاہدہ امریکا کی فتح ہے۔
انہوں نے کہا کہ ٹرمپ صدر کی ریڈ لائنز تبدیل نہیں ہوئی ہیں،ایران نے آبنائے ہرمز کھولنے پر اتفاق کیا ہے،ایران میں 13ہزارسے زائد اہداف کو نشانہ بنایا،ایران کے بیلسٹک پروگرام سالوں پیچھے دھکیل دیا۔
لبنان میں اسرائیلی حملے جاری، 87 افراد شہید، 700 زخمی
لبنان میں اسرائیل کے فضائی حملوں کا سلسلہ جاری ہے، جس کے نتیجے میں آج صبح سے اب تک 87 افراد شہید اور 700 زخمی ہو چکے ہیں،
عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق مشرقی علاقوں کے ایک گاؤں میں جنازے پر بمباری کے نتیجے میں 10 افراد شہید ہو گئے، جس پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
جنوبی شہر سیدون پر حملے میں 4 افراد جان کی بازی ہار گئے، جبکہ مغربی بیروت اور عدلون میں بھی الگ الگ حملوں کے دوران 3،3 افراد شہید ہوئے۔
مزید برآں بقاہ ویلی کے شہر دوریس میں کم از کم 2 افراد شہید ہوئے، جبکہ دیگر مختلف مقامات پر ہونے والے حملوں میں بھی 2 شہری جاں بحق ہوئے۔
حملوں کے بعد متعدد علاقوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں، جبکہ زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا جا رہا ہے۔
لبنان جنگ بندی معاہدے میں شامل نہیں،امریکی صدر
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سی بی ایس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لبنان جنگ بندی معاہدے میں شامل نہیں ہے ۔
تفصیلات کے مطابق صدر ٹرمپ کا کہناتھا کہ لبنان اس لئے جنگ بندی میں شامل نہیں کیونکہ حزب اللہ موجود ہے،لبنان میں حزب اللہ کے ساتھ اسرائیل کی جنگ الگ ہے۔
دوسری جانب ایک اور مقام پر گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ کا کہناتھا کہ معنی خیز نکات امریکا کیلئے قابل قبول ہے،یہ وہ نکات ہیں جن کی بنیاد پر ہم نے جنگ بندی پر اتفاق کیا،ہم ایران کے ساتھ بند کمروں میں گفتگو کریں گے۔
وزیراعظم شہبازشریف کا جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کی اطلاعات پر تشویش کا اظہار
وزیراعظم شہبازشریف نے جنگی علاقے میں چند مقامات پر جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کی اطلاعات پر تشویش کا اظہار کیاہے ۔
وزیراعظم شہبازشریف نے ایکس پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ جنگ بندی کی خلاف ورزیاں امن عمل کی روح کو نقصان پہنچا سکتی ہیں، وزیراعظم نے تمام فریقین سے تحمل اور ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی ۔
انہوں نے کہا کہ طےشدہ دو ہفتوں کی جنگ بندی کا احترام کیا جائے،جنگ بندی برقرار رہی تو سفارتکاری کو تنازع کے پُر امن حل کا موقع ملے گا،خطے میں پائیدار امن کیلئے مذاکراتی عمل کو آگے بڑھانا ضروری ہے۔
یاد رہے کہ آج صبح پاکستان کی ثالثی کی کوششیں رنگ لائیں اور امریکہ نے ایران پر اپنا بڑا حملہ 20 روز ملتوی کرتے ہوئے جنگ بندی پر اتفاق کیا جبکہ ایران نے بھی آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کیا ۔
وزیراعظم شہبازشریف نے ایرانی صدر سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور 10 اپریل کو اسلام آباد میں مذاکرات کی دعوت کو قبول کرنے پر شکریہ ادا کیا ۔
کابینہ اجلاس کا اعلامیہ
وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیاہے جس میں کہا گیاہے کہ شہبازشریف کی کابینہ اجلاس میں آمد پر پورا ہال تالیوں سے گونج اٹھا، وزیراعظم شہباز شریف نے تمام کابینہ ارکان کا شکریہ ادا کیا۔
وزیرِاعظم نےخلیج میں کشیدگی کے خاتمے اور جنگ بندی کی کوششوں پر اعتماد میں لیا ، وفاقی کابینہ نے وزیراعظم،نائب وزیراعظم اور فیلڈمارشل کو خراج تحسین پیش کیا، وزیراعظم و وفاقی کابینہ نے قوم سے جمعہ کو مستقل امن و پاکستان کیلئے خصوصی دعاکی اپیل بھی کی ۔
کابینہ ارکان نے پاکستان کی سفارتی محاذ پر کوششوں اور دنیا بھر میں پذیرائی کو تاریخی قرار دیا، وفاقی کابینہ نے ملکی معاشی ترقی کیلئے محنت کے مضبوط عزم کا اعادہ کیا،مخلصانہ کوششوں سے خطہ مستقل امن کی جانب تیزی سے گامزن ہے۔
کابینہ اراکین نے کہا کہ وزیراعظم اور فیلڈمارشل نے انتہائی کشیدہ اور ناامیدی کی فضا میں فریقین کو جنگ بندی پر راضی کیا،دنیا بھر میں پوری قوم کا سر فخر سے بلند کیاہے۔
برطانوی وزیرخارجہ ایویٹ کوپر کا امریکا، اسرائیل اور ایران جنگ بندی کا خیر مقدم
برطانوی وزیر خارجہ ایویٹ کوپر نے امریکہ ، اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ بندی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ مذاکرات کی کوششوں پر پاکستان اور دیگر کے شکر گزار ہیں،خطے میں سیکیورٹی اور امن کیلئے جنگ بندی بہتر پیش قدمی ہے۔
برطانوی وزیرخارجہ نے کہا کہ اس ہفتے پاکستان میں امریکا ایران مذاکرات کی کامیابی کے منتظرہیں،خطے میں سلامتی اور بین الاقوامی جہازوں کی آمدورفت کیلئےیہ اہم قدم ہے،مذاکرات کیلئے پاکستان اور اس میں شامل لوگوں کا شکریہ ادا کرتی ہوں،ہمیں کشیدگی میں کمی لا کر آبنائے دوبارہ کھولنےکی ضرورت ہے،شپنگ، انشورنس اور توانائی کے شعبوں کے ساتھ کام جاری رکھیں گے۔
ایویٹ کوپر نے کہا کہ ایران کو حملے بند اور آبنائے ہرمز میں تجارتی نظام کو فعال رکھنا چاہیے،یہ ضروری ہے مجوزہ مذاکرات تنازع کے مکمل خاتمے کی طرف لے جائیں،لبنان میں دشمنی کے فوری خاتمے کا بھی مطالبہ کرتی ہوں،خطے میں سلامتی کیلئے بین الاقوامی سطح پر کام کرتے رہیں گے۔
آبنائے ہرمز کو کھول دیا گیا ہے، جلد آمدورفت شروع ہوگی، ایران کبھی ایٹمی ہتھیار نہیں بنا سکے گا: امریکی وزیر جنگ
جنگ بندی کے اعلان کے بعد پینٹاگون میں پریس بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ نے کہا کہ صدر ٹرمپ نے تاریخ رقم کردی ہے، قاسم سلیمانی کے قتل سے لے کر اوباما کی ڈیل ختم کرنے تک، صدر ٹرمپ نے جو کامیابیاں حاصل کی وہ کسی صدر کو نہیں ملیں۔ افزودہ یورینیم ایران خود ہمیں دے گا یا ہم نکال لیں گے، نئی ایرانی رجیم کے ہمارے ساتھ رابطے الگ نوعیت کےہیں
انہوں نے بتایا کہ آپریشن ایپک فیوری میدان جنگ میں ایک تاریخی فتح ہے، 40 دن سے بھی کم وقت میں دنیا کی بڑی افواج میں سے ایک کو ختم کیا، ہم نے اپنی طاقت کا صرف 10 فیصد کا مظاہرہ کیا اور ایران کو شکست دی،ایران کے میزائل پروگرام کو تباہ کردیا ہے، منگل کی رات کو ایران پر 800 حملے کیے گئے۔
پیٹ ہیگسیتھ کا کہناتھا کہ ایران کی فیکٹریوں کو ملبے کا ڈھیر بنا دیا ہے، ایران کا ایٹمی مواد زمین میں دفن ہے جس کی نگرانی کررہے ہیں،ایران کے نئے سپریم لیڈر زخمی ہیں، اب ہمارے پاس ایک حقیقی امن اور معاہدے کا چانس ہے، صدر ٹرمپ سے بہتر ڈیل کوئی نہیں کرسکتا، پینٹاگون نے اپنا کردار ادا کردیا ہے۔
امریکی وزیر جنگ کا کہناتھا کہامریکی فوج ایران کے آس پاس ہی رہے گی،ہم یقینی بنائیں گے کہ ایران جنگ بندی معاہدے پر عملدرآمد کرے، معاہدے کا مطلب ایران کبھی ایٹمی ہتھیار نہیں بنا سکے گا،افزودہ یورینیم ایران خود ہمیں دے گا یا ہم نکال لیں گے، نئی ایرانی رجیم کے ہمارے ساتھ رابطے الگ نوعیت کےہیں۔
ان کا کہناتھا کہ آبنائے ہرمز کو کھول دیا گیا ہے، جلد آمدورفت شروع ہوگی، ہم پرامید ہیں کہ جنگ بندی برقرار رہے گی۔
جنرل ڈین کین
جنرل ڈین کین کا کہناتھا کہ آپریشن ایپک فیوری کے تین مقاصد تھے،ایران کے میزائل اور ڈرونز صلاحیت کو تباہ کرنا،ایران کی نیوی کو ختم کرنا اور دفاعی انڈسٹری کو تباہ کرنا،جنگ بندی ایک وقفہ ہے، ہماری فورسز دوبارہ لڑائی کیلئے تیار ہیں، امید ہے دوبارہ لڑائی کی نوبت نہیں آئے گی، 38 دن کی جنگ میں تمام عسکری مقاصد کو حاصل کرلیا۔
انہوں نے کہا کہ آپریشن ایپک فیوری کے دوران 13 ہزار حملے کیے گئے، 1500 ایرانی ڈیفینس سسٹمز کو نشانہ بنایا، ایرانی نیوی کے زیادہ تر اثاثے اب سمندر کی تہہ میں ہے، 150 سے زیادہ جنگی بحری جہاز سمندر میں ڈوب چکے ہیں، ایرانی کی 90 فیصد دفاعی فیکٹریوں کو نشانہ بنایا، شہید ڈرونز بنانے والی تمام فیکٹریاں تباہ ہوئی۔
جنرل ڈین کین نے کہا کہ 80 فیصد ایرانی جوہری تنصیبات کو نقصان پہنچا۔
ترکیہ اور قطر کا جنگ بندی کا خیر مقدم
ترکیہ اور قطر نے امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کا خیر مقدم کرتے ہوئے پیغام جاری کر دیا ۔
ترکیہ کے صدر رجب طیب اردگان نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ رات ہونے والی جنگ بندی پر ہم اطمنان کا اظہار کرتے ہیں، 28 جنوری سے اس جنگ نے ہمارے خطے کو تباہی سے دوچار کیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ امید ہے اس جنگ بندی پر زمینی سطح پر مکمل عمل درآمد ہوگا، کسی بھی ممکنہ اشتعال انگیزی یا تخریب کاری کا موقع نہیں دیا جائے گا، اپنے دوست اور برادر ملک پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہیں، ہماری خواہش ہے کہ ہمارے خطے کو امن، سکون اور استحکام حاصل ہو، ترکیہ اپنے خطے اور دنیا بھر میں امن کی آواز بلند کرتا رہے گا۔
قطر وزارت خارجہ
قطری وزارت خارجہ نے امریکا ایران جنگ بندی کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ جنگ بندی کا اعلان کشیدگی میں کمی کی جانب ایک اہم قدم ہے، تناؤ کو روکنے کیلئے اس پیش رفت کو فوری طور پر آگے بڑھانا ضروری ہے، امن کیلئے وزیراعظم پاکستان اور فیلڈ مارشل کی کوششوں کو سراہتے ہیں، ان کی ثالثی کے باعث جنگ بندی ممکن ہوئی،پائیدار امن کیلئے جنگ بندی پر مکمل عمل درآمد کیا جائے۔
صدر ٹرمپ کا جنگ بندی کے بعد ایران کو ہتھیار فروخت کرنے والے ممالک پر ٹیرف عائد کرنے کا اعلان
امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی پر عملدرآمد شروع ہو گیاہے اور امریکہ کا پہلا جہاز بھی آبنائے ہرمز سے روانہ ہو چکا ہے تاہم ٹرمپ کا کہناہے کہ ایران کو ہتھیار فروخت کرنے والے ممالک پر ٹیرف عائد کر یں گے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ان ممالک پر امریکا کے ساتھ تجارت میں 50 فیصد ٹیرف عائد ہوگا، یہ ٹیرف فوری طور پر عائد کیا جائے گا۔
امریکا ایران کے ساتھ مل کر کام کرے گا،ایران میں رجیم چینج ہوگئی ہے جو ہمارا مقصد تھا، ایران میں مزید یورینیم کی افزودگی نہیں ہوگی۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ زمین میں دفن افزودہ یورینیم کو ایران کے ساتھ مل کر نکالیں گے، افزودہ مواد کی سیٹلائٹ کے ذریعے نگرانی ہورہی تھی اب بھی ہوتی ہے، ہم ایران پر پابندیوں اور ٹیرف میں نرمی کریں گے، 15 نکات میں سے زیادہ تر پر پہلے اتفاق ہوچکا ہے۔
چین کا امریکا اور ایران میں جنگ بندی کا خیر مقدم
چینی دفتر خارجہ کے ترجمان نے امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے ایک مثبت اور خوش آئند پیش رفت قرار دیا ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ چین خطے میں کشیدگی کے خاتمے اور امن کے قیام کے لیے ہر ممکن کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔ انہوں نے پاکستان کی جانب سے جنگ بندی کے لیے کی جانے والی سفارتی کوششوں کو بھی سراہا اور انہیں قابلِ تعریف قرار دیا۔
چینی ترجمان کے مطابق مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن کے قیام کے لیے چین نے بھی فعال کردار ادا کیا اور آئندہ بھی استحکام اور امن کے لیے اپنا کردار جاری رکھے گا۔
پاکستان نے امریکا اور ایران کے درمیان جنگ رکوادی، آبنائے ہرمز سے جہاز گزرنا شروع
پاکستان کی سفارتی کوششیں رنگ لے آئیں۔ امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی پر عملدرآمد شروع ہوگیا۔
خبر ایجنسی کے مطابق امریکا اور ایران کی جانب سے جنگ بندی کے اعلان کے بعد پہلا بحری جہاز آبنائے ہرمز سے گزر گیا۔
خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اعلان کردہ دو ہفتے کی جنگ بندی کی ایک شرط یہ ہے کہ ایران آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولے گا۔
ماہرین کے مطابق اعتماد بحال ہونے ہونے میں وقت لگے گا، اگلے چند دنوں میں خلیج سے بہت سے بحری جہازوں کو نکلیں گے تاہم ان میں سے کچھ ہی آبنائے ہرمز میں داخل ہوں گے کیونکہ جنگ بندی ختم ہونے کی صورت میں جہازوں کے وہاں پھنس جانے کا امکان ہے۔
ایرانی سرکاری نشریاتی ادارے کے مطابق امریکا جن نکات پر مذاکرات کر رہا ہے وہ ایران کے پیش کردہ 10 نکاتی منصوبے کا حصہ ہیں۔ ان نکات میں خطے میں جاری جنگوں کا خاتمہ اور ایران کے لیے اہم سیاسی و اقتصادی ضمانتیں شامل ہیں۔ آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنا۔ آبنائے ہرمز میں محفوظ اور آزادانہ بحری گزرگاہ کے لیے پروٹوکول اور شرائط کا قیام شامل ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان نے سپرپاور امریکا اور ایران کے درمیان جنگ رکوادی۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ایرانی قیادت نے پاکستان کی تجویز پر سرتسلیم خم کرلیا۔ امریکا اور ایران نے پاکستان کی تجویز پر دو ہفتوں کیلئے جنگ روک دی۔ 10 اپریل کو اسلام آباد میں امریکا اور ایران کے درمیان براہ راست مذاکرات ہوں گے۔
جنگ بندی ایک بروقت قدم، مذاکرات اور استحکام کی راہ ہموار ہوگی،صدرمملکت
صدر مملکت آصف علی زرداری نے امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ جنگ بندی ایک بروقت قدم ہے، اس سے مذاکرات اور استحکام کی راہ ہموار ہوگی۔
ایک بیان میں صدرمملکت نے کہا کہ دنیا تباہی کے دہانے پر تھی،پاکستان نے انسانیت کی خاطر خلوص نیت سے کام کیا، صدر نے وزیراعظم شہبازشریف اور فیلڈمارشل عاصم منیر کی انتھک کوششوں کی تعریف کیں۔
آصف علی زرداری نے کہا کہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی سفارتی بصیرت اور قیادت نے امن کی راہ ہموار کی، واشنگٹن، تہران اور اسلام آباد کی قیادت نے تباہی کے بجائے مذاکرات کا انتخاب کیا۔
انہوں نے کہا کہ امن کوششوں میں تعاون پر سعودی عرب، چین، ترکیہ، روس، مصر شکرگزار ہیں، امن معاشی استحکام اور عوام کی فلاح وبہبود کیلئے ناگزیر ہے۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فی لیٹر 100 روپے تک کمی کا امکان
عالمی مارکیٹ میں قیمتیں گرنے کے بعد ملک میں پیٹرول اور ڈیزل سستا ہونے کا امکان ہے۔
ذرائع پیٹرولیم انڈسٹری کے مطابق ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان ہے، پیٹرول 55 روپے فی لیٹر تک سستا ہو سکتا ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 95 سے 100 روپے کمی ہوسکتی ہے۔
پیٹرولیم قیمتوں کا حتمی فیصلہ وزیراعظم کی طرف سے کیا جائے گا۔ وزیراعظم شہباز شریف کا آج قوم سے خطاب بھی متوقع ہے جس میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اور کھپت سے متعلق حکومتی حکمت عملی بیان کیے جانے کا بھی امکان ہے۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کے ساتھ 2 ہفتوں کی جنگ بندی کے اعلان کے بعد عالمی مالیاتی منڈیوں میں زبردست مثبت ردِعمل دیکھنے میں آیا ہے۔
جنگ بندی کے بعد عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں 13 سے 15 فیصد گرگئیں، برطانوی خام تیل برینٹ کی قیمت میں 17 ڈالر31 سینٹ فی بیرل کمی ہوگئی۔ برطانوی خام کی قیمت 112 ڈالر فی بیرل سے کم ہوکر 94 ڈالر 69 سینٹ پرآگئیں۔
عالمی منڈی میں امریکی خام تیل کی قیمت میں بھی 19 ڈالر 25 سینٹ کی کمی ہوگئی، ڈبلیو ٹی آئی فی بیرل قیمت 115 ڈالر سے کم ہو کر 96 ڈالر 73 سینٹ پر آگئی۔
پاکستان کا ایران جنگ سیزفائر میں کلیدی کردار،"اسلام آباد ٹالکس" ایکس پرٹاپ ٹرینڈبن گیا
مشرق وسطیٰ جنگ میں سیزفائر پر دنیا بھر میں پاکستان کے چرچے ہورہے ہیں، سوشل میڈیا ایکس پر بھی اسلام آباد ٹالکس ٹاپ ٹرینڈبن گیا ۔ صارفین تعریفیں کرتے نہیں تھک رہے تو ماہرین کا کہنا ہے یہ بات انتہائی قابل ستائش ہے کہ دنیامیں امن کے فیصلے اب پاکستان میں ہوں گے ۔
ایران جنگ بندی میں مؤثرسفارتکاری اورکامیاب ملٹری ڈپلومیسی کی بدولت پاکستان عالمی منظرنامےمیں مرکزنگاہ ہے ۔ سوشل میڈیا ایکس پرصارفین نے پاکستانی حکومت اورعسکری قیادت کی بھرپورپذیرائی کی اور انہیں عالمی امن کاسفیرقراردیا۔
عالمی رہنماوں کی جانب سے بھی ایران جنگ بندی کیلئے پاکستان کے بطورثالث نتیجہ خیزکردارکی بھر پورستائش کی جارہی ہے ۔ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے پاکستان نےامریکا،اسرائیل اور ایران کشیدگی کم کرنےکیلئے بروقت اورموثر اقدامات کئے۔پاکستان کی کامیاب سفارت کاری نے خطےکوبڑی تباہی سے بچا لیا۔ ماہرین کا کہنا ہے جنگ بندی میں پاکستان کاکلیدی کردارنہ صرف ملک کاوقار بلند کرتا ہے بلکہ خطے کےمعاشی اوردفاعی مفادمیں ہے ۔
وزیراعظم کا ایرانی صدر سے ٹیلی فونک رابطہ، مذاکرات کی دعوت قبول کرنے پر خراج تحسین
وزیراعظم شہباز شریف نے ایرانی صدر سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔وزیراعظم نے جنگ بندی اور مذاکرات کی پیشکش قبول کرنے پر مسعود پزشکیان سمیت ایرانی قیادت کی دانشمندی اور دور اندیشی کی تعریف کی۔ ایرانی صدر نے جنگ بندی میں پاکستان کی کوششوں کو خراج تحسین پیش کیا۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے ٹیلیفونک گفتگو کی۔ تقریباً 45 منٹ سے زائد جاری رہنے والی خوشگوار اور دوستانہ گفتگو کے دوران وزیراعظم نے ایرانی قیادت کی دانشمندی اور دور اندیشی کو سراہا۔
وزیراعظم نے جنگ بندی پر آمادگی اور ایران اور امریکہ کے درمیان رواں ہفتے اسلام آباد میں مذاکرات کی میزبانی کی پیشکش قبول کرنے کا خیرمقدم کیا۔ انہوں نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای کے لیے بھی اپنے تعظیم کا اظہار کیا۔
صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا اور ایران اور امریکہ کے درمیان عارضی جنگ بندی کے قیام میں پاکستانی قیادت کی کوششوں کو سراہا۔
انہوں نے پاکستانی عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور تصدیق کی کہ ایران اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات میں شرکت کرے گا۔ دونوں رہنماؤں نے باہمی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔
پی ٹی آئی کا امریکا ایران سیز فائر پر خیر مقدمی اعلامیہ جاری
پاکستان تحریک انصاف نے امریکا ایران سیز فائر پر خیر مقدمی اعلامیہ جاری کردیا اور امید ظاہر کی ہے کہ فریقین سیزفائرکی شرائظ پر سختی سے عملدرآمد کریں گے۔
پی ٹی آئی اعلامیے میں سیز فائر میں ثالثی اور کردارادا کرنے والے تمام فریقین کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔ کہا گیا تحریک انصاف ہمیشہ امن اورمذاکرات کی حامی ہے آج بھی یہی ہمارا موقف ہے۔
اعلامیے کے مطابق ملٹری کارروائیوں سے مسائل کا حل نہیں نکالا جا سکتا ۔ تاریخ نےثابت کیا کہ جنگیں صرف تباہی لاتی ہیں، امید ہے دونوں فریق مستقل جنگ بندی تک عارضی سیز فائر پرعمل یقینی بنائیں گے۔ جنگ بندی سے خطے میں امن و استحکام بحال ہوگا۔
بیان کے مطابق خطے میں پائیدار امن کیلئے سفارتکاری،ڈائیلاگ ناگزیرہیں ۔۔ اسٹیک ہولڈرز خطے میں مکمل امن کی بحالی اور استحکام کیلئے مثبت کردارکریں اور خطےمیں دیرپا امن کیلئے سنجیدہ اقدامات کیے جائیں۔
جنگ بندی کیلئے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں، سعودی وزارت خارجہ
سعودی عرب نے امریکا اور ایران جنگ بندی کےلیے پاکستان کی کوششوں کا خیر مقدم کیا ہے۔
ترجمان سعودی وزارت خارجہ کے مطابق خطے میں پائیدار امن اور مستقل جنگ بندی کیلئے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں، امریکی صدر اور وزیراعظم پاکستان کی جانب سے جنگ بندی کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہیں۔
دوسری جانب اماراتی صدارتی مشیر انور قرقاش نے کہا کہ متحدہ عرب امارات ایک ایسی جنگ میں سرخرو ہوا جس سے ہم بچنا چاہتے تھے، ہم اپنی خودمختاری، وقار اور کامیابیوں کا دفاع کرنے میں کامیاب رہے۔
انور قرقاش نے کہا کہ پیچیدہ علاقائی منظرنامے میں مضبوط گرفت کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں، ہماری قوت، استقامت اور ثابت قدمی نے اماراتی ماڈل کو مزید مستحکم کیا۔
متحدہ عرب امارات نے امریکا ایران جنگ بندی کو خوش آئند قرار دے دیا
اماراتی صدارتی مشیر انور قرقاش نے امریکا ایران جنگ بندی کو خوش آئند قرار دے دیا۔
اماراتی صدارتی مشیر انور قرقاش نے کہا کہ متحدہ عرب امارات ایک ایسی جنگ میں سرخرو ہوا جس سے ہم بچنا چاہتے تھے، ہم اپنی خودمختاری، وقار اور کامیابیوں کا دفاع کرنے میں کامیاب رہے۔
انور قرقاش نے کہا کہ پیچیدہ علاقائی منظرنامے میں مضبوط گرفت کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں، ہماری قوت، استقامت اور ثابت قدمی نے اماراتی ماڈل کو مزید مستحکم کیا۔
عالمی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑا اضافہ
جنگ بندی کے اعلان کے بعد عالمی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ہوگیا۔
سونا 3.59 فیصد اضافے کے ساتھ 4 ہزار 828 ڈالر فی اونس کا ہوگیا جبکہ چاندی کی قیمت میں 7.63 فیصد اضافہ، 77 ڈالر فی اونس پر فروخت جاری ہے۔
دوسری جانب عالمی آئل مارکیٹ پر مثبت اثرات جاری ہیں۔ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں 13 سے 15 فیصد تک گرگئیں۔
برطانوی خام تیل برینٹ کی قیمت میں 17 ڈالر 31 سینٹ فی بیرل کمی ہوگئی، برطانوی خام کی قیمت 112 ڈالر سے کم ہوکر 94 ڈالر 69 سینٹ پر آگئی۔
امریکی خام تیل کی قیمت میں بھی 19 ڈالر 25 سینٹ کی کمی دیکھی گئی، ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی قیمت 115 ڈالر سے کم ہوکر 96 ڈالر 73 سینٹ ہوگئی۔
جنگ بندی کے باوجود اسرائیل کی وحشیانہ کارروائیاں جاری
جنگ بندی کے باوجود اسرائیل کی وحشیانہ کارروائیاں جاری ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق لبنان میں تازہ اسرائیلی حملے میں 8 شہری شہید، 22 زخمی ہوگئے۔
خیال رہے کہ امریکا اور ایران کی جانب سے جنگ بندی کے اعلان کے بعد اسرائیل کا کہنا ہے کہ اس جنگ بندی کا اطلاق لبنان پر نہیں ہو گا۔
اسرائیل کی جانب سے جاری باضابطہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل صدر ٹرمپ کے ایران کے خلاف دو ہفتوں کے لیے حملوں کو معطل کرنے کے مشروط فیصلے کی حمایت کرتا ہے تاہم دو ہفتے کی جنگ بندی میں لبنان شامل نہیں ہے۔
جنگ بندی کے تحت ایران اور عمان آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں سے محصولات لیں گے
جنگ بندی کے تحت ایران اور عمان آبنائے ہرمز سے گزرنے والے بحری جہازوں سے محصولات لیں گے۔
خبر ایجنسی کے مطابق ایران ان فنڈز کو تعمیرنو کے لیےاستعمال کرےگا تاہم عمان کے منصوبےغیر واضح ہیں۔ تجزیہ کاروں کے مطابق اگر ایسا ہوا تو یہ ایران کی بڑی کامیابی تصور کی جائےگی۔
واضح رہے کہ ایرانی سرکاری نشریاتی ادارے کے مطابق امریکہ جن نکات پر مذاکرات کر رہا ہے وہ ایران کے پیش کردہ 10 نکاتی منصوبے کا حصہ ہیں۔ ان نکات میں خطے میں جاری جنگوں کا خاتمہ اور ایران کے لیے اہم سیاسی و اقتصادی ضمانتیں شامل ہیں۔
ایران کے 10 نکاتی منصوبے میں عراق، لبنان اور یمن میں جنگ کا مکمل خاتمہ، ایران کے خلاف جنگ کا مکمل اور مستقل خاتمہ، پورے خطے میں تمام تنازعات کا اختتام، آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنا۔ آبنائے ہرمز میں محفوظ اور آزادانہ بحری گزرگاہ کے لیے پروٹوکول اور شرائط کا قیام شامل ہیں۔
ایران کی تعمیرِ نو کے اخراجات کے لیے مکمل معاوضے کی ادائیگی، ایران پر عائد تمام پابندیوں کا مکمل خاتمہ، امریکہ کے پاس منجمد ایرانی اثاثوں اور فنڈز کی فوری رہائی ایجنڈے کا حصہ ہے۔
ایران کے یورینیم کامعاملہ بہترین طریقےسےسنبھال لیا جائے گا، امریکی صدر
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک تازہ بیان میں کہا ہے کہ ایران کے یورینیم کامعاملہ بہترین طریقےسےسنبھال لیا جائے گا۔ ایران کو مذاکرات کی میز پر چین لایا ہے۔
امریکی صدر نے خبر رساں ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے ساتھ جنگ میں امریکا نے مکمل فتح حاصل کی، 100 فیصد فتح حاصل کی، اس بارے میں کوئی سوال نہیں۔
انہوں نے کہا کہ دو ہفتوں کی جنگ بندی کےتحت ایران کے یورینیم کامعاملہ بہترین طریقےسےسنبھال لیا جائے گا، ایران کی یورینیم کو مکمل طور پر سنبھال لیا جائےگا ورنہ میں یہ معاہدہ نہ کرتا۔
دوسری جانب سوشل میڈیا پر پیغام میں آج عالمی امن کیلئے ایک بڑا دن ہے، ایران سمیت ہر کوئی چاہتا تھا جنگ بندی ہو، امریکا آبنائے ہرمز میں آمدورفت کی بحالی میں مدد کرے گا، لاتعداد مثبت اقدامات ہوں گے، بہت پیسہ بنے گا۔ امریکا کی طرح مشرق وسطیٰ کا بھی سنہرا دور آئے گا۔
جنگ کے خطرات تھمتے ہی پاکستان اسٹاک مارکیٹ کی بلند پرواز
امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی کے اعلان کے بعد عالمی منڈیوں میں بڑا ردعمل سامنے آیا ہے تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی جبکہ اسٹاک مارکیٹس میں زبردست تیزی دیکھی گئی۔
پاکستان اسٹاک مارکیٹ کھلتے ہی ہنڈریڈ انڈیکس میں 12 ہزار سے زائد پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا۔ ایک ساتھ 14 حدیں بحال ہوگئیں۔ ہنڈریڈ انڈیکس ایک لاکھ 51 ہزار سے سیدھا ایک لاکھ 64 ہزار پر پہنچ گیا۔ غیر معمولی تیزی کے باعث پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ٹریڈنگ ایک گھنٹےکیلئے روک دی گئی ہے۔
عالمی بینچ مارک برینٹ کروڈ کی قیمت تقریباً 15.9 فیصد کمی کے بعد 92.30 ڈالر فی بیرل تک آ گئی جبکہ امریکی مارکیٹ میں ٹریڈ ہونے والا خام تیل بھی تقریباً 16.5 فیصد کمی کے ساتھ 93.80 ڈالر فی بیرل پر گیا۔
ماہرین کے مطابق قیمتیں اب بھی اس سطح سے زیادہ ہیں جہاں تنازع شروع ہونے سے قبل 28 فروری کو تیل تقریباً 70 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ ہو رہا تھا۔
یاد رہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کے باعث تیل اور گیس کی سپلائی شدید متاثر ہوئی تھی، خاص طور پر ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں پر حملوں کی دھمکی کے بعد توانائی کی قیمتوں میں بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا تھا۔
امریکا اور ایران کی جنگ بندی کا اطلاق لبنان پر نہیں ہو گا، اسرائیل
امریکا اور ایران کی جانب سے جنگ بندی کے اعلان کے بعد اسرائیل کا کہنا ہے کہ اس جنگ بندی کا اطلاق لبنان پر نہیں ہو گا۔
اسرائیل کی جانب سے جاری باضابطہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل صدر ٹرمپ کے ایران کے خلاف دو ہفتوں کے لیے حملوں کو معطل کرنے کے مشروط فیصلے کی حمایت کرتا ہے۔
بیان کے مطابق اسرائیل اس بات کو یقینی بنانے کے لیے امریکی کوششوں کی بھی حمایت کرتا ہے کہ ایران اب امریکہ، اسرائیل، اس کے عرب پڑوسیوں اور دنیا کے لیے جوہری، میزائل اور دہشت گردی کا خطرہ نہ بن سکے۔
بیان میں کہا گیا یے کہ امریکا نے اسرائیل کو بتایا ہے کہ مذاکرات کے دوران ان مشترکہ اہداف کو حاصل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ اسرائیل کا کہنا ہے کہ دو ہفتے کی جنگ بندی میں لبنان شامل نہیں ہے۔
امریکا،ایران جنگ بندی معاہدے پرعالمی برادری کا خیرمقدم
امریکا اور ایران جنگ بندی معاہدے پر عالمی برادری نے خیرمقدم کیا ہے۔
سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے پاکستان اور دیگر ممالک کی طرف سے جنگ بندی کو کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا انسانی تکالیف کو کم کرنے کے لیے دشمنی کا خاتمہ انتہائی ضروری ہے ۔ فریقین عالمی قوانین کا احترام اور جنگ بندی شرائط پر عمل کریں۔
ملائیشیا نے بھی امریکا اور ایران کی جنگ معاہدے کا خیرمقدم کیا اور پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی ۔ مصری وزارت خارجہ نے بیان میں کہا دو ہفتوں کی جنگ بندی سے سفارت کاری کو آگے بڑھانے کا ایک اور موقع ملے گا ۔
آسٹریلوی وزیراعظم انتھونی البانیز نے کہا امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی پر خوشی ہے۔ امید ہے عارضی جنگ بندی سے مستقل جنگ بندی کی راہموار ہوگی۔ نیوزی لینڈ اور جاپان نے بھی امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی معاہدے کو سراہا۔
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں 15 فیصد تک گرگئیں
ایران امریکا جنگ بندی کے عالمی آئل مارکیٹ پر مثبت اثرات جاری ہیں۔ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں 13 سے 15 فیصد تک گرگئیں۔
برطانوی خام تیل برینٹ کی قیمت میں 17 ڈالر 31 سینٹ فی بیرل کمی ہوگئی، برطانوی خام کی قیمت 112 ڈالر سے کم ہوکر 94 ڈالر 69 سینٹ پر آگئی۔
امریکی خام تیل کی قیمت میں بھی 19 ڈالر 25 سینٹ کی کمی دیکھی گئی، ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی قیمت 115 ڈالر سے کم ہوکر 96 ڈالر 73 سینٹ ہوگئی۔
جنگ سے قبل 28 فروری کو برینٹ کی قیمت 70 ڈالر فی بیرل تھی جبکہ جنگ سے پہلے ڈبلیو ٹی آئی خام تیل 67 ڈالر فی بیرل میں ٹریڈ ہورہا تھا۔
عالمی مارکیٹ کے اثرات پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات پر پڑیں گے اور پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی متوقع ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان نے سپرپاور امریکا اور ایران کے درمیان جنگ رکوادی۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ایرانی قیادت نے پاکستان کی تجویز پر سرتسلیم خم کرلیا۔
امریکا اور ایران نے پاکستان کی تجویز پر دو ہفتوں کیلئے جنگ روک دی۔ پاکستان ایرانی تہذیب کو صفحہ ہستی سے مٹانے کی دھمکی دینے والے امریکا کو مذاکرات کی میز پر لے آیا ۔ 10 اپریل کو اسلام آباد میں امریکا اور ایران کے درمیان براہ راست مذاکرات ہوں گے۔
جنگ بندی کرانے پر وزیراعظم اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کے شکر گزار ہیں،ایرانی وزیرخارجہ
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ آئندہ دو ہفتوں کے دوران آبنائے ہرمز سے محفوظ گزرگاہ ممکن ہوگی، جس کے لیے ایران کی مسلح افواج سے ہم آہنگی اور تکنیکی حدود کا خیال رکھا جائے گا۔
انھوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی برادرانہ درخواست، امریکا کی جانب سے 15 نکاتی تجویز پر مذاکرات کی خواہش، اور امریکی صدر کی جانب سے ایران کی 10 نکاتی تجویز کے عمومی فریم ورک کو مذاکرات کی بنیاد کے طور پر قبول کرنے کے اعلان کو مدنظر رکھتے ہوئے، میں ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کی جانب سے یہ اعلان کرتا ہوں کہ اگر ایران پر حملے روک دیے جائیں تو ہماری طاقتور مسلح افواج بھی اپنی دفاعی کارروائیاں معطل کر دیں گی۔
عباس عراقچی نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ ایران کی جانب سے میں اپنے برادر ملک پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی خطے میں جنگ کے خاتمے کے لیے کی جانے والی انتھک کوششوں پر دلی تشکر اور قدردانی کا اظہار کرتا ہوں۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہبازشریف سے بات چیت کے بعد جنگ بندی کا فیصلہ کیا، امریکی صدر
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ پاکستان کے وزیرِ اعظم شہباز شریف اور آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر سے بات چیت کے بعد وہ ایران کے خلاف طے شدہ حملے کو دو ہفتوں کے لیے مؤخر کرنے پر آمادہ ہیں، بشرطیکہ ایران آبنائے ہرمز کو فوری، مکمل اور محفوظ طریقے سے کھول دے۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ اپنے تمام فوجی اہداف حاصل کر چکا ہے اور ایران کے ساتھ طویل المدتی امن معاہدے پر پیش رفت کافی حد تک ہو چکی ہے۔ انھوں نے بتایا کہ ایران کی جانب سے 10 نکاتی تجویز موصول ہوئی ہے جو مذاکرات کے لیے قابلِ عمل بنیاد فراہم کرتی ہے۔ موجودہ جنگ بندی دوطرفہ ہوگی۔
امریکی صدر کے مطابق امریکہ اور ایران کے درمیان زیادہ تر اختلافی نکات پر اتفاق ہو چکا ہے، اور دو ہفتوں کی مہلت معاہدے کو حتمی شکل دینے میں مدد دے گی۔ انھوں نے کہا کہ بطور صدر، اور مشرقِ وسطیٰ کے ممالک کی نمائندگی کرتے ہوئے، اس دیرینہ مسئلے کے حل کے قریب پہنچنا ان کے لیے باعثِ اعزاز ہے۔
امریکا کے ساتھ مذاکراتی عمل جمعے کو اسلام آباد میں شروع ہوگا، ایران
ایران نے تصدیق کی ہے کہ امریکہ کے ساتھ 10 نکاتی ایجنڈے پر مذاکراتی عمل 15 روز کے لیے اسلام آباد میں جمعے سے شروع ہوگا، جس میں ضرورت پڑنے پر مزید توسیع بھی کی جا سکے گی۔
ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل نے اپنے تازہ بیان میں کہا ہے کہ گذشتہ 40 دنوں میں ایرانی عوام اور مسلح افواج کی مزاحمت نے دشمن کو پسپائی پر مجبور کر دیا ہے، اور جنگ کے بیشتر اہداف حاصل ہو چکے ہیں۔
بیان کے مطابق ایران نے ابتدا سے ہی فیصلہ کیا تھا کہ جنگ اس وقت تک جاری رہے گی جب تک دشمن کو پچھتاوے اور مایوسی کی کیفیت میں نہ پہنچا دیا جائے اور ملک کے خلاف طویل المدتی خطرات ختم نہ ہو جائیں۔
بیان میں کہا گیا کہ ایران نے امریکی صدر کی جانب سے دی گئی متعدد ڈیڈ لائنز کو مسترد کیا ہے اور واضح کیا ہے کہ دشمن کی کسی بھی مہلت کو کوئی اہمیت نہیں دی جاتی۔
سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے مطابق اب جبکہ ایران کو میدانِ جنگ میں برتری حاصل ہے، اور امریکہ اس کے بیشتر مطالبات تسلیم کر چکا ہے، اس لیے فیصلہ کیا گیا ہے کہ مذاکرات جمعے کے روز اسلام آباد میں ہوں گے تاکہ جنگ میں حاصل ہونے والی کامیابیوں کو سیاسی سطح پر بھی مضبوط کیا جا سکے۔
بیان میں کہا گیا کہ ایران نے دشمن کی تمام تجاویز مسترد کرتے ہوئے اپنا 10 نکاتی منصوبہ امریکہ کو پاکستان کے ذریعے پیش کیا ہے، جس میں آبنائے ہرمز سے کنٹرولڈ گزرگاہ، خطے میں مزاحمتی گروہوں کے خلاف جنگ کا خاتمہ، امریکی افواج کا انخلا، ایران کو ہونے والے نقصانات کا ازالہ، تمام پابندیوں کا خاتمہ، منجمد اثاثوں کی بحالی اور ان تمام امور کی سلامتی کونسل کی ایک پابند قرارداد کے ذریعے توثیق شامل ہے۔
ایرانی حکام کے مطابق پاکستان کے وزیراعظم نے اطلاع دی ہے کہ امریکہ ان اصولی نکات کو مذاکرات کی بنیاد کے طور پر قبول کر چکا ہے۔ تاہم بیان میں زور دیا گیا کہ اس کا مطلب جنگ کا خاتمہ نہیں، اور جنگ اسی وقت ختم ہوگی جب 10 نکاتی منصوبے کی تمام تفصیلات مذاکرات میں طے پا جائیں۔
سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل نے عوام، سیاسی جماعتوں اور تمام طبقات سے اپیل کی ہے کہ وہ قومی اتحاد برقرار رکھیں اور اس عمل کی حمایت کریں۔ بیان کے آخر میں کہا گیا کہ اگر مذاکرات میں دشمن کی پسپائی سیاسی کامیابی میں تبدیل نہ ہوئی تو ایران اپنے مطالبات پورے ہونے تک میدان میں لڑائی جاری رکھے گا۔
ایران کا 10 نکاتی ایجنڈا کیا ہے جس پر امریکا مذاکرات پر تیار ہوا؟
ایرانی سرکاری نشریاتی ادارے کے مطابق امریکہ جن نکات پر مذاکرات کر رہا ہے وہ ایران کے پیش کردہ 10 نکاتی منصوبے کا حصہ ہیں۔ ان نکات میں خطے میں جاری جنگوں کا خاتمہ اور ایران کے لیے اہم سیاسی و اقتصادی ضمانتیں شامل ہیں۔
ایران کے 10 نکاتی منصوبے میں عراق، لبنان اور یمن میں جنگ کا مکمل خاتمہ، ایران کے خلاف جنگ کا مکمل اور مستقل خاتمہ، پورے خطے میں تمام تنازعات کا اختتام، آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنا۔ آبنائے ہرمز میں محفوظ اور آزادانہ بحری گزرگاہ کے لیے پروٹوکول اور شرائط کا قیام شامل ہیں۔
ایران کی تعمیرِ نو کے اخراجات کے لیے مکمل معاوضے کی ادائیگی، ایران پر عائد تمام پابندیوں کا مکمل خاتمہ، امریکہ کے پاس منجمد ایرانی اثاثوں اور فنڈز کی فوری رہائی ایجنڈے کا حصہ ہے۔
ایران کی جانب سے جوہری ہتھیار حاصل نہ کرنے کی مکمل یقین دہانی، مندرجہ بالا شرائط کی منظوری کے ساتھ تمام محاذوں پر فوری جنگ بندی شامل ہے۔ یہ نکات اس فریم ورک کا حصہ ہیں جس پر ایران کا کہنا ہے کہ امریکہ مذاکرات کے لیے آمادہ ہے۔
وزیراعظم کی امریکا اور ایران کو 10 اپریل کو اسلام آباد میں مذاکراتی عمل شروع کرنے کی دعوت
پاکستان نے امریکا اور ایران کو جنگ بندی معاہدے کے بعد مذاکراتی ٹیموں کو جمعے کو اسلام آباد آنے کی دعوت دے دی ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے ایکس پر اپنے پیغام میں لکھا کہ وہ آنے والے دنوں میں مزید خوشخبریاں شیئر کرنے کے منتظر ہیں۔
شہباز شریف نے اپنے پیغام میں لکھا کہ انتہائی عاجزی کے ساتھ مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ ایران اور امریکا، اپنے اتحادیوں کے ساتھ ہر جگہ بشمول لبنان فوری طور پر جنگ بندی پر متفق ہو گئے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ میں اس دانشمندانہ فیصلے کا گرمجوشی سے خیرمقدم کرتا ہوں اور دونوں ممالک کی قیادت کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ ساتھ ہی میں ان کی مذاکراتی ٹیموں کو دعوت دیتا ہوں کہ وہ جمعہ، 10 اپریل 2026 کو اسلام آباد تشریف لائیں، تاکہ تمام تنازعات کے حتمی حل کے لیے مزید بات چیت کی جا سکے۔‘
وزیر اعظم نے کہا کہ دونوں فریقوں نے غیر معمولی بصیرت اور سمجھ بوجھ کا مظاہرہ کیا ہے اور امن و استحکام کے مقصد کو آگے بڑھانے میں تعمیری طور پر مصروف رہے ہیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ ہمیں پوری امید ہے کہ ’اسلام آباد مذاکرات‘ پائیدار امن کے قیام میں کامیاب ہوں گے، اور ہم آنے والے دنوں میں مزید خوشخبریاں شیئر کرنے کے خواہشمند ہیں۔
پاکستان نے سپرپاور امریکا اور ایران کے درمیان جنگ رکوادی
پاکستان نے سپرپاور امریکا اور ایران کے درمیان جنگ رکوادی۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ایرانی قیادت نے پاکستان کی تجویز پر سرتسلیم خم کرلیا۔
امریکا اور ایران نے پاکستان کی تجویز پر دو ہفتوں کیلئے جنگ روک دی۔ پاکستان ایرانی تہذیب کو صفحہ ہستی سے مٹانے کی دھمکی دینے والے امریکا کو مذاکرات کی میز پر لے آیا ۔ 10 اپریل کو اسلام آباد میں امریکا اور ایران کے درمیان براہ راست مذاکرات ہوں گے ۔
وزیراعظم شہبازشریف اور فیلڈمارشل عاصم منیر کی انتھک محنت رنگ لائی ۔ امریکا اور ایران نے بھی پاکستان کی سول اور عسکری قیادت سے اظہارتشکر کیا۔
جنگ بندی سے متعلق وزیراعظم شہبازشریف کا ٹوئٹ عالمی میڈیا کی شہ سرخی بن گیا ۔ دنیا نے مان لیا پاکستان نے امن کا راستہ دکھا دیا ۔ پاکستان نے تاریخ رقم کردی جنگ بندی ممکن بنادی۔
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں آبنائے ہرمز سے متعلق قرار داد کو چین نے ویٹو کردیا
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں آبنائے ہرمز سے متعلق قرار داد کو چین نے ویٹو کردیا۔
تفصیلات کے مطابق بحرین کی جانب سے پیش کی گئی قرار داد کو سعودی عرب، قطر، متحدہ عرب امارات اور کویت کی حمایت حاصل تھی۔ قرار داد کے حق میں گیارہ ووٹ ڈالے گئے، چین سمیت دو ارکان نے مخالفت کی جبکہ پاکستان سمیت دو ارکان نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔
خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق قرار داد کے مسودے میں آبنائے ہرمز پر جہاز رانی کےتحفظ پر زور دیا گیا تھا جبکہ اس مقصد کیلئے طاقت کے استعمال کا ذکرشامل نہیں تھا۔ چند دن پہلے چین اور روس نے اس قرار داد پر ووٹنگ رکوادی تھی۔
پاکستان کی سعودی عرب پر حملوں کے بعد بھی سفارتی کوششیں جاری ہیں: سی این این
امریکی نشریاتی ادارے سی این این نے کہاہے کہ سعودی عرب پر حملوں کے بعد بھی پاکستان کی سفارتی کوششیں جاری ہیں اور فریقین کو مذاکرات کیلئے میز پر لانے کی کوشش میں مصروف ہے ۔
سی این این کے مطابق پاکستانی قیادت سفارتی رابطوں میں پیشرفت کیلئے سرتوڑ محنت کررہی ہے، پاکستان فریقین کو مذاکرات کی میز پر لانے کی کوششوں میں مصروف ہے۔
وال سٹریٹ جرنل
دوسری جانب وال سٹریٹ جرنل نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیاہے کہ ایران نے امریکا کے ساتھ براہ راست سفارتکاری معطل کردی ہے ،صدر ٹرمپ کی جانب سے نئی دھمکیوں کے بعد ایران نے یہ فیصلہ کیا، ایران کے فیصلے سے مذاکرات کی کوششوں میں پیچیدگی آئی ہے۔
ایرانی عہدیدار کا کہناتھا کہ ایران نے رابطے منقطع کر کے اپنی ناپسندیدگی اور مزاحمت کا پیغام دینا چاہا۔ وال سٹریٹ جرنل کے مطابق یہ واضح نہیں کہ ڈیڈ لائن سے پہلے براہِ راست مذاکرات دوبارہ شروع ہوں گے یا نہیں۔
فاکس نیوز
فاکس نیوز نے دعویٰ کیا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں، امریکی عہدیدار نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران سے رابطے میں ہیں، ہم خوش قسمت رہے تو آج کوئی معاہدہ ہوگا۔
امریکی نائب صدر
امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا کہ ایران پر حملوں سے متعلق ہماری پالیسی تبدیل نہیں ہوئی،خارگ کے جزیرے میں فوجی تنصیبات پر حملہ کیا آئل تنصیبات نہیں، خارگ پر بمباری ہماری اسٹریٹجی میں تبدیلی کو ظاہر نہیں کرتا، ڈیڈ لائن سے پہلے ایرانی توانائی تنصیبات کو نشانہ نہیں بنائیں گے۔
اسرائیلی فوج
امریکی طیارے اصفہان میں اٹیک مشن کیلئے اتر ےلیکن ایرانی فورسز کی جوابی کارروائی میں امریکی فوجی بھاگ نکلے: ایرانی میڈیا
ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیاہے کہ اصفہان میں امریکی طیاروں کی تباہی کا ریسکیو مشن سے کوئی تعلق نہیں، یہ آپریشن ایرانی ایٹمی تنصیبات پر حملے کیلئے شروع کیا گیا تھا۔
پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکا کے دو سی ون تھرٹی طیارے اصفہان میں ایک پرانی ایئر فیلڈ پر اترے، ایک میں امریکی کمانڈوز اور دوسرے میں خصوصی گاڑیاں، چھوٹے ہیلی کاپٹرز اور دیگر سامان تھے۔
ایرانی فورسز نے طیارے لینڈ ہوتے ہی حملہ کردیاجس کی وجہ سے امریکی اٹیک مشن ریسکیو مشن میں بدل گیا۔ اورامریکی کمانڈوز دستاویزات اور ہتھیار چھوڑ کر ہیلی کاپٹروں میں بھاگ گئے اور جاتے جاتے اپنی دونوں سی ون تھرٹی طیارے تباہ کردیے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق امریکا کے برطرف ہونے والے جنرلز نے ٹرمپ اور پیٹ ہیگسیتھ کو اس مشن سے منع کیا تھا جس کی وجہ سے حملے سے ایک دن پہلے انہیں ہٹا دیا گیا۔
پاکستان کی سعودی عرب پر ایرانی میزائل اور ڈرون حملوں کی شدید مذمت
پاکستان نے سعودی عرب پر ایرانی میزائل اور ڈرون حملوں کی شدید مذمت اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔
حکومت پاکستان نے سعودی عرب پر ایرانی حملوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے ۔ ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی کے مطابق توانائی تنصیبات کو نشانہ بنانا قابل مذمت اور خطرناک اقدام ہے ، اہم انفرااسٹرکچر کو نقصان پہنچانے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ، حملے سعودی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی سنگین خلاف ورزی ہیں ۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا پاکستان مشکل وقت میں سعودی حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑا ہے ، پاکستان نے سعودی عرب کی سلامتی کیلئے غیر متزلزل حمایت کا اعادہ بھی کیا ہے ۔
پاسدران انقلاب
ایران کی پاسداران انقلاب نے سعودی عرب میں پیٹروکیمیکل پلانٹ پر حملوں کی ذمہ دری قبول کر لی ہے۔
پاسداران انقلاب کے مطابق الجبیل میں امریکی کمپنیوں کو میزائلوں اور ڈرونز کے ذریعے نشانہ بنایا گیا، جُعیمہ میں امریکی کمپنی شورڈن فلپس کے پیٹرو کیمیکل کمپلیکس پر بھی حملہ کیا گیا، نشانہ بننے والی امریکی کمپنیوں میں صدرہ، ایکسن موبل اور ڈارک کیمیکلز بھی شامل ہیں۔ پاسداران کے مطابق سعودی عرب میں پلانٹس پر حملہ شیراز میں ہماری تنصیبات پر حملوں کا جواب ہے۔
سعودی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ آج سعودی فضائی حدود میں گیارہ میزائلوں اور اٹھارہ ڈرونز کو تباہ کیا۔ میزائلوں کا ملبہ گرنے سے توانائی کی تنصیبات کو نقصان پہنچا۔ سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر سعودی عرب اور بحرین کو ملانے والا واحد پل کنگ فہد کازوے پل کو کئی گھنٹے بند رکھنے کے بعد دوبارہ ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا۔
ایران کا سعودی عرب میں امریکی تنصیبات پر بڑا حملہ، پاسداران انقلاب نے ذمہ دار قبول کر لی
ایران کی پاسداران انقلاب نے سعودی عرب میں پیٹروکیمیکل پلانٹ پر حملوں کی ذمہ دری قبول کر لی ہے۔
پاسداران انقلاب کے مطابق الجبیل میں امریکی کمپنیوں کو میزائلوں اور ڈرونز کے ذریعے نشانہ بنایا گیا، جُعیمہ میں امریکی کمپنی شورڈن فلپس کے پیٹرو کیمیکل کمپلیکس پر بھی حملہ کیا گیا، نشانہ بننے والی امریکی کمپنیوں میں صدرہ، ایکسن موبل اور ڈارک کیمیکلز بھی شامل ہیں۔ پاسداران کے مطابق سعودی عرب میں پلانٹس پر حملہ شیراز میں ہماری تنصیبات پر حملوں کا جواب ہے۔
سعودی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ آج سعودی فضائی حدود میں گیارہ میزائلوں اور اٹھارہ ڈرونز کو تباہ کیا۔ میزائلوں کا ملبہ گرنے سے توانائی کی تنصیبات کو نقصان پہنچا۔ سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر سعودی عرب اور بحرین کو ملانے والا واحد پل کنگ فہد کازوے پل کو کئی گھنٹے بند رکھنے کے بعد دوبارہ ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا۔
اسرائیل کی ایران پربمباری، یہودی عبادت گاہیں مکمل تباہ، 15 شہادتیں، ایران کا بھی جوابی وار،درجنوں میزائل داغ دئیے
اسرائیل کی ایران پر تازہ بمباری میں یہودی عبادت گاہیں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں، ایران کا بھی جوابی وار،درجنوں میزائل داغ دئیے۔
امریکا اور اسرائیل کےحملوں سے یہودی عبادت گاہیں بھی محفوظ نہیں،تہران میں بمباری سےیہودی عبادت گاہیں ملبےکا ڈھیر بن گئی،مغربی ایشیا میں یہودیوں کی دوسری بڑی آبادی ایران میں ہے۔
اسرائیلی فوج نےکہا ہےکہ ایران پرفضائی حملوں کی لہر مکمل کرلی گئی، حملہ تہران سمیت ایران کے مختلف علاقوں میں انفراسٹرکچرکو نقصان پہنچانےکےلیے کیا تھا
ایران پراسرائیل اورامریکا کےحملوں میں شہادتوں کی تعداد 15 ہوگئی،9 شہری تہران کے علاقے شہریار پر بمباری میں شہید ہوئے،تہران کے علاقے پردیس میں ملبے سے 6 شہدا کی لاشیں ملیں۔
ایران نے بھی اسرائیلی تنصیبات پرمیزائل حملےکردئیے،وسطی اسرائیل میں کئی مقامات پر میزائل ہدف پر گرے،ساحلی شہر ایلات میں ایک میزائل کو فضا میں تباہ کیا گیا۔
حزب اللہ نے بھی اسرائیلی تنصیبات پر حملوں کا دعویٰ کیا ہے،کہنا ہے کہ کریات شمونا سمیت دو مقامات پر اسرائیلی تنصیبات کو نشانہ بنایا،اسرائیلی فوجی بھی ہمارے حملوں کا ہدف بنے
دوسری جانب جنگ بندی کی کوششوں پرچینی دفترخارجہ نےردعمل دیتے ہوئےکہاامن کیلئےکی جانے والی تمام کوششوں کی حمایت کرتے ہیں،ہم پاکستان کی جانب سے ثالثی کی کوششوں کو سپورٹ کرتے ہیں،امید ہےفریقین امن کا یہ موقع ضائع جانے نہیں دیں گے،امریکا اور ایران اپنے اختلافات بات چیت کے ذریعے دور کریں۔
ٹرمپ کی دھمکی کے بعد مشرق وسطیٰ کے پلوں پر ایرانی حملوں کا خدشہ
ٹرمپ کی دھمکی کے بعد مشرق وسطیٰ کے پلوں پرایرانی حملوں کا خدشہ ہے۔
، سعودی حکام کےمطابق سعودی عرب اوربحرین کوملانےوالا پل ٹریفک کیلئے بندکردیاگیا،کنگ فہد کازوے کو احتیاطی تدابیر کےتحت بندکیاگیا ہے،25 کلومیٹر طویل پل سعودی عرب اور بحرین کو ملانے والا واحد زمینی راستہ ہے۔
دوسری جانب نیوزی لینڈ کےوزیراعظم نےٹرمپ پرتنقیدکرتےہوئےکہا ایران پرمزید حملوں کی امریکی دھمکی بےفائدہ ہے،انہوں نے کشیدگی کو کم کرنے پرتوجہ دینے پر زور دیا۔
امریکی صدر کی ایران کو دھمکی،عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں پھر اضافہ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران کو دھمکی دینے کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں پھر اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے۔
امریکی خام تیل کی قیمت 2.86 فیصدبڑھ گئی،مارکیٹ میں امریکی خام تیل 115 ڈالر فی بیرل پر فروخت ہورہا ہے،برطانوی خام تیل 1.5 فیصد اضافے کے ساتھ 111 ڈالرفی بیرل پر پہنچ گیا۔
دوسری جانب اوپیک ممالک نےمئی کیلئے تیل کی پیداوار بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ترجمان کے مطابق مئی میں روزانہ کی بنیاد پر دولاکھ بیرل سے زائد تیل کی پیداوار بڑھائیں گے، تیل کی پیداوار بڑھانے کا مقصد توانائی کی مارکیٹوں میں جاری ہلچل کو روکناہے، سعودی عرب اور روس سمیت کئی خلیجی ممالک بھی تیل کی پیداوار بڑھانے متفق ہوئے۔
ایرانی وزیر نائب کھیل کا پاور پلانٹس بچانے کیلئے ہیومن چین بنانے کا اعلان
ایرانی وزیر نائب کھیل نے پاور پلانٹس بچانے کیلئے ہیومن چین بنانے کا اعلان کردیا۔
ایرانی وزیرنائب کھیل علی رضارحیمی کاکہنا ہےکہ آج دوپہر کو تمام بجلی گھروں کےقریب انسانی ہاتھوں کوزنجیربنائیں گے،ملک بھر کےنوجوان،کھلاڑی اورقومی ہروزاس مہم میں شریک ہوں، ہم یہ پیغام دیں گےکہ عوامی ڈھانچے پر حملہ جنگی جرم ہے۔
ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای شدید زخمی اور بے ہوش ہیں، برطانوی اخبار کا دعوی
ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کی صحت سے متعلق برطانوی اخبار نے دعوی کیا ہے کہ وہ شدید زخمی اور بے ہوش ہیں۔
برطانوی اخبار دی ٹائمز کے مطابق ایرانی سپریم لیڈرمجتبیٰ خامنہ ای کا ایران کے شہرقم میں علاج چل رہا ہے،یہ دعویٰ امریکا اوراسرائیل کی انٹیلی جینس میمومیں سامنےآئی،ایرانی سپریم لیڈرروزمرہ کے معاملات چلانے کے قابل نہیں ہیں،وہ جنگ کے پہلے روز زخمی ہوئے تھے۔
دوسری جانب ٹرمپ کی دھمکی کےبعد مشرق وسطیٰ کےپلوں پرایرانی حملوں کاخدشہ ہے،جس کے پیش نظر سعودی عرب اوربحرین کوملانےوالا پل ٹریفک کیلئے بندکردیاگیا،کنگ فہد کازوے کو احتیاطی تدابیر کے تحت بند کیا گیا،25 کلومیٹر طویل پل سعودی عرب اور بحرین کو ملانے والا واحد زمینی راستہ ہے۔
امریکا اور اسرائیل کو ایران میں مسلسل شکستوں کا سامنا کرنا پڑا ،ایرانی سپریم لیڈر
ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ قتل اور جرائم ایران کی مسلح افواج کو کمزور نہیں کر سکتے،امریکا اور اسرائیل کو ایران میں مسلسل شکستوں کا سامنا کرنا پڑا ۔
تفصیلات کے مطابق ایرانی سپریم لیڈر کا کہناتھا کہ امریکا اور اسرائیل ایران کے شہری مقامات پر حملے کر رہے ہیں،پل، بجلی کے پلانٹ، اسکول پر حملے انسانیت کے خلاف جرم ہیں،دشمن ہر روز دھمکیاں اور تباہی کی وارننگز دے رہا ہے،انٹیلی جنس چیف میجر جنرل مجید خادمی بہادر اور نڈر افسر تھے،ایران کی مسلح افواج دشمن کے خلاف لڑائی جاری رکھیں گے۔
ایک رات میں ایران کو تباہ کردیں گے شاید وہ کل رات ہے، صدر ڈونلڈ ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے تاریخ کا اہم آپریشن انجام دیا،ایک پائلٹ کو واپس لانے کیلئے 200فوجیوں نے آپریشن میں حصہ لیا،امریکی فوجی ایران کے اندر گئے اورپائلٹ کو واپس لائے۔
تفصیلات کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ میں نے امریکی فوج کو آپریشن کا حکم دیا،پائلٹ کی تلاش کےلئے ہمارے طیارے ایران میں گئے،ایران سے مذاکرات کیلئے تجاویز بہت اہم ہیں،جنگی طیاروں اور دیگر جہازوں نے اہم آپریشن میں حصہ ہیں،ایک رات میں ایران کو تباہ کردیں گے شاید وہ کل رات ہے،امریکی فوجی اہلکاروں کو ایران میں اتنہائی قریب سے فائرنگ کا سامنا کرنا پڑاآپریشن میں نقصان پہنچنے والے طیاروں کو دس منٹ میں ٹھیک کیا۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا کہناتھا کہ ریسکیو آپریشن میں حصہ لینے والا ہمارا کوئی فوجی زخمی نہیں ہوا،ہم نے ریت پر پھنسے دو کارگو طیاروں کو اڑانے کو ترجیح دی،میں اس اہم آپریشن میں حصہ لینے والے تمام فوجیوں کو سراہتا ہوں،ایران اگر فوجی کو گرفتار کرتا تو اپنے اہلکاروں کو انعام دیتا،امریکی فوج نے ایران میں 10ہزار سے زائد اہداف کو نشانہ بنایا،جو آپریشن میں ایران میں کیا ایسا آپریشن تاریخ میں کبھی نہیں دیکھا،آپریشن میں جدید امریکی طیاروں کی کارکردگی بہت شاندار رہی۔
ایران نے امریکا کی تجویز پر پاکستان کو باضابطہ جواب بھجوا دیا، ایرانی میڈیا
ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیاہے کہ ایران نے امریکا کی تجویز پر پاکستان کو باضابطہ جواب بھجوادیا،ایران کا ردعمل ظاہر کرتا ہے ایران نے جنگ بندی کو مسترد کردیا ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق ایران جنگ کا مکمل اور مستقل خاتمہ چاہتا ہے۔
دوسری جانب ایرانی صدرنے انٹیلی جنس سربراہ جنرل مجید خادمی کی شہادت کی تصدیق کر دی ہے اور مسعود پزشکیان کا کہناتھا کہ ایران کی سلامتی اور عوام کی آزادی آپ کی قربانیوں کی وجہ سے ہے۔
مسلط کردہ جنگ کا خاتمہ ہماری خواہش لیکن دوبارہ شروع نہ کرنے کی ضمانت چاہتے ہیں: اسماعیل بقائی
ایرانی دفتر خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ کسی ڈیڈ لائن کی وجہ سے اپنے وطن کے دفاع سے نہیں ہچکچائیں گے،مسلط کردہ جنگ کا خاتمہ ہماری خواہش لیکن دوبارہ شروع نہ کرنے کی ضمانت چاہتے ہیں۔
اسماعیل بقائی نے کہا کہ ضمانت یہ ہے کہ دشمن دوبارہ ایران کی خودمختاری پر حملہ کرنے کی ہمت نہ کرے،ایران دشمن کے خلاف تمام تر صلاحیتیں اور وسائل استعمال کرے گا،دشمن کو مجبور کریں گے کہ وہ اپنے کیے پر پچھتائے،یہ کارروائی امریکا کے لیے ایک تباہ کن رسوائی ثابت ہوئی،امریکا نے سبق سیکھ لیا ہوگا کہ اپنی خودمختاری کیلئے تمام ایرانی متحد ہو جاتے ہیں،بہادر خانہ بدوش اور ہمارے قبائل نے نمایاں کردار ادا کیا،ایران ہر حال میں اپنی قومی خودمختاری اور وقار کا دفاع کرے گا۔
امریکا کی موجودہ صورت حال،عالمی طاقت کا خاتمہ قرار
امریکی صحافی ٹکر کارلسن نے امریکا کی موجودہ صورتحال کو عالمی طاقت کا خاتمہ قرار دیا۔
ایک ویڈیو میں ٹکر کارلسن کا کہنا ہے۔ یونی پولر ورلڈ کا اب خاتمہ ہوچکا۔ دوسری جنگ عظیم کے بعد جوامریکا وجود میں آیا وہ اب پہنچانا نہیں جارہا۔ ہم گلوبل امریکی سلطنت کا اختتام دیکھ رہے ہیں۔
قبل ازیں ایک انٹرویو میں معروف امریکی صحافی ٹَکر کارلسن نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل پورے مشرقِ وسطیٰ کو اپنے لیے خطرہ سمجھتا ہے اور ان خلیجی ممالک کو صفحہ ہستی سے مٹانا چاہتا ہے۔
ٹکر کارلسن نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی عرب اور قطر میں اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے ایجنٹس کو گرفتار کیا گیا ہے، یہ ایجنٹس سعودی عرب اور قطر میں بڑے پیمانے پر بم دھماکے کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے ، ان گرفتاریوں کو ابھی تک منظرِ عام پر نہیں لایا گیا تاکہ علاقائی استحکام کو مزید نقصان نہ پہنچے۔
ایران نے امریکا کے ساتھ جنگ بندی کی تجویز مسترد کردی
ایران نے امریکا کے ساتھ جنگ بندی کی تجویز مسترد کردی۔
ترک میڈیا نے ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی کے حوالے دعویٰ کیا ہے کہ ایران مستقبل میں دوبارہ جنگ نہ ہونے کی ضمانت کا مطالبہ کرتا ہے۔
قبل ازیں سینئر ایرانی عہدیدار نے رائٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ ایران کو پاکستان کی جانب سے جنگ بندی تجاویز کا مسودہ مل گیا ہے۔ مسودے کا جائزہ لے رہے ہیں۔ ایران فیصلے کیلئے کسی ڈیڈ لائن یا دباؤ کو قبول نہیں کرے گا۔
ایرانی حکام کے مطابق امریکا مستقل جنگ بندی کیلئے تیار نہیں ہے، تہران عارضی جنگ بندی کیلئے آبنائے ہرمز نہیں کھولے گا۔
واضح رہے کہ برطانوی خبر ایجنسی رائٹرز کے مطابق امریکا اور ایران کو جنگ ختم کرنے کا منصوبہ مل گیا۔ رپورٹ کے مطابق حتمی معاہدے کی تجویز میں ایران کی جانب سے جوہری ہتھیاروں سے دستبرداری شامل ہے۔ مشرق وسطیٰ میں کشیدگی ختم کرنے کے پلان پر آج ہی رضامندی ضروری ہے۔
امن منصوبے کا خاکہ پاکستان نے تیار کیا جو دو مرحلوں پر مشتمل ہے۔ پہلے مرحلے میں فوری جنگ بندی ہوگی اور آبنائے ہرمز کو کھول دیا جائے گا۔ دوسرے مرحلے میں 15 سے 20 دن کے اندر ایک جامع معاہدے کو حتمی شکل دی جائے گی۔
ممکنہ معاہدے کو عارضی طور پر اسلام آباد اکارڈ کا نام دیا گیا ہے۔ حتمی مذاکرات اسلام آباد میں متوقع ہیں۔ رپورٹ کے مطابق معاہدہ طے ہونے کی صورت میں ایران ایٹمی ہتھیاروں سے دستبردار ہوکر اپنے ایٹمی پروگرام کو محدود کرے گا۔ بدلے میں ایران پر عائد پابندیاں نرم کی جائیں گی اور منجمد اثاثے بحال ہونگے۔ معاہدے میں آبنائے ہرمز کے لیے ایک علاقائی فریم ورک بھی شامل ہوگا۔
ایران نے حیفا میں اسرائیلی طیاروں کو ایندھن فراہم کرنے والی ریفائنری کو تباہ کردیا
ترجمان ایرانی فوج نےکہا ایران میں پلوں اور پیٹرو کیمیکل تنصیبات پر حملوں کا جواب دے دیا،حیفا میں اسرائیلی طیاروں کو ایندھن فراہم کرنے والی ریفائنری کو تباہ کردیا ہے۔
ایرانی فوج کےترجمان ابراہیم ذوالفقاری نے پریس بریفنگ میں کہامتحدہ عرب امارات میں ایکسن موبل اور شیورون گیس کے مراکز،اورامریکی پیٹرو کیمیکل فیکٹری پرمیزائل حملہ کیا گیا،یہ فیکٹری امریکی طیاروں کیلئے عسکری ساز و سامان تیار کرتی ہے۔
ترجمان ایرانی فوج نےبتایاکہ بحرین میں امریکی پیٹروکیمیکل فیکٹری پر ڈرون حملہ کیا،ڈرون حملے میں صنعتی مرکز کےاہم حصے تباہ ہوگئے،کویت میں الشعیبہ پیٹرو کیمیکل فیکٹری پرحملے کےبعد آگ بھڑک اٹھی۔
یونیورسٹی پر بنکر بسٹر بم گرانا ٹرمپ کی جاہلیت اور پاگل پن کا اظہارہے، ایرانی نائب صدر
ایرانی نائب صدر نےشریک یونیورسٹی پر امریکا کی جانب سےکی جانے والی بمباری پر ردعمل دیتے ہوئے کہا یونیورسٹی پر بنکر بسٹر بم گرانا ٹرمپ کی جاہلیت اور پاگل پن کا اظہارہے۔
ایرانی نائب صدر نےکہاکنکریٹ کی عمارت تباہ کرنےسےایرانی علم کوتباہ نہیں کیاجاسکتا،ہمارے پروفیسرز اوراساتذہ ہی علم کا مضبوط قلعہ ہیں،دنیا کی کوئی بھی سفاکیت ایرانی عوام اور سائنس کا الگ نہیں کرسکتی۔
دوسری جانب تہران کی یونیورسٹی پربمباری پرامریکی کانگریس وومن یاسمین انصاری نےبھی کڑی تنقید کی ہے،کہاشریف یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی ایران کی ایم آئی ٹی ہے،اس یونیورسٹی سےکئی انجینیئرز سیلیکون ویلی تک پہنچے،ایرانی انجینیئرز نےکامیاب ترین امریکی کمپنیوں کی بنیاد رکھی،ہم ایک کروڑ کی آبادی والے شہر میں یونیورٹی پر بمباری کیوں کررہے ہیں۔
مشرق وسطی ٰجنگ، ٹیکسٹائل برآمدات میں 6.64 فیصد کمی ریکارڈ
مشرق وسطیٰ جنگ کی وجہ سے پاکستانی برآمدات متاثر ہونے لگیں۔ مارچ میں ٹیکسٹائل برآمدات 6.64 فیصد کمی کے ساتھ ایک ارب 35 کروڑ ڈالر تک محدود رہیں۔ مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں بھی ٹیکسٹائل برآمدات کم ہو کر 13 ارب 61 کروڑ ڈالر پر آگئیں۔
مشرق وسطیٰ کی کشیدگی کے باعث پاکستانی برآمدات پر منفی اثرات جاری ہیں۔ مارچ 2026 میں ٹیکسٹائل برآمدات 6.64 فیصد کمی کے بعد ایک ارب 35 کروڑ ڈالر رہیں جبکہ گزشتہ سال اسی ماہ یہ برآمدات ایک ارب 44 کروڑ ڈالر تھیں۔
مالی سال کے پہلے نو ماہ میں ٹیکسٹائل برآمدات کم ہو کر 13 ارب 61 کروڑ ڈالر رہ گئیں۔دستاویز کے مطابق مجموعی گڈز ایکسپورٹس میں بھی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی اور جولائی تا مارچ برآمدات 8.04 فیصد کم ہو کر 22 ارب 73 کروڑ ڈالر تک محدود رہیں۔
اسی عرصے میں درآمدات 6.64 فیصد اضافے کے ساتھ 50 ارب 53 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئیں جس کے باعث تجارتی خسارہ 22 ارب 68 کروڑ ڈالر سے بڑھ کر 27 ارب 80 کروڑ ڈالر ہوگیا۔ماہرین کے مطابق شپمنٹ میں تاخیر اور فریٹ چارجز میں اضافہ ٹیکسٹائل برآمدات میں کمی کی بڑی وجوہات ہیں۔
ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے انٹیلی جنس سربراہ امریکی و اسرائیلی حملے میں شہید
ایرانی پاسدارانِ انقلاب (آئی آر جی سی) کے انٹیلی جنس سربراہ امریکی و اسرائیلی حملے میں شہید ہو گئے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے تصدیق کی ہے کہ اسلامی انقلابی گارڈ کور (آئی آر جی سی) کے انٹیلی جنس ادارے کے سربراہ میجر جنرل مجید خادمی ایک امریکی اسرائیلی حملے میں شہید ہو گئے ہیں۔
پاسدارانِ انقلاب کے بیان کے مطابق مجید خادمی گزشتہ تقریباً 5 دہائیوں سے ایران کے انٹیلی جنس اور سیکیورٹی نظام میں کلیدی کردار ادا کر رہے تھے۔
قبل ازیں اسرائیل کے وزیرِ دفاع نے دعویٰ کیا تھا کہ اسرائیلی فوج نے دارالحکومت تہران میں ایک کارروائی کے دوران ایرانی پاسدارانِ انقلاب (آئی آر جی سی) کے انٹیلی جنس ادارے کے سربراہ میجر جنرل مجید خادمی کو شہید کر دیا ہے۔
پاکستان نے امریکا اور ایران کے درمیان فوری جنگ بندی کیلئے نیا مجوزہ منصوبہ پیش کردیا
برطانوی خبر ایجنسی رائٹرز کے مطابق امریکا اور ایران کو جنگ ختم کرنے کا منصوبہ مل گیا۔
رپورٹ کے مطابق حتمی معاہدے کی تجویز میں ایران کی جانب سے جوہری ہتھیاروں سے دستبرداری شامل ہے۔ مشرق وسطیٰ میں کشیدگی ختم کرنے کے پلان پر آج ہی رضامندی ضروری ہے۔
مجوزہ منصوبے میں پہلے جنگ بندی اور پھر حتمی معاہدہ شامل ہے ۔ منصوبے پر اتفاق ہوگیا تو 20 دن میں حتمی معاہدہ طے پانے کی راہ ہموار ہوگی ۔ فوری طور پر جنگ بندی ہوگی اور آبنائے ہرمز کو کھول دیا جائے گا۔
رپورٹ کے مطابق فیڈ مارشل سید عاصم منیر نے امریکی نائب صدر جے ڈی وینس، ڈونلڈ ٹرمپ کے نمائندہ خصوصی اسٹیو وٹکوف اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے رابطے کیے۔
امن منصوبے کا خاکہ پاکستان نے تیار کیا جو دو مرحلوں پر مشتمل ہے۔ پہلے مرحلے میں فوری جنگ بندی ہوگی اور آبنائے ہرمز کو کھول دیا جائے گا۔ دوسرے مرحلے میں 15 سے 20 دن کے اندر ایک جامع معاہدے کو حتمی شکل دی جائے گی۔
ممکنہ معاہدے کو عارضی طور پر اسلام آباد اکارڈ کا نام دیا گیا ہے۔ حتمی مذاکرات اسلام آباد میں متوقع ہیں۔ رپورٹ کے مطابق معاہدہ طے ہونے کی صورت میں ایران ایٹمی ہتھیاروں سے دستبردار ہوکر اپنے ایٹمی پروگرام کو محدود کرے گا۔ بدلے میں ایران پر عائد پابندیاں نرم کی جائیں گی اور منجمد اثاثے بحال ہونگے۔ معاہدے میں آبنائے ہرمز کے لیے ایک علاقائی فریم ورک بھی شامل ہوگا۔
سینئر ایرانی عہدیدار نے رائٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ ایران کو پاکستان کی جانب سے جنگ بندی تجاویز کا مسودہ مل گیا ہے۔ مسودے کا جائزہ لے رہے ہیں۔ ایران فیصلے کیلئے کسی ڈیڈ لائن یا دباؤ کو قبول نہیں کرے گا۔ ہمیں لگتا ہے کہ امریکا مستقل جنگ بندی کیلئے تیار نہیں ہے، تہران عارضی جنگ بندی کیلئے آبنائے ہرمز نہیں کھولے گا۔
اہم تنصیبات پر ایرانی میزائل حملوں میں 4 اسرائیلی ہلاک، متعدد زخمی
ایران نے اسرائیل پر میزائلوں کی بارش کردی۔ حیفا شہر میں کئی اہم تنصیبات ملبے کا ڈھیر بن گئے۔
تازہ ایرانی حملوں میں 4 اسرائیلی ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔ تل ابیب میں 15 مقامات پر ایرانی میزائل اہداف پر گرے۔ ایک اسرائیلی زخمی کئی عمارتیں تباہ ہوگئیں۔ واٹر لائن پھٹنے سے پانی گھروں میں داخل ہوگیا جگہ جگہ دھویں کے بادل اٹھ رہے ہیں۔
متحدہ عرب امارات کے شہر الفجیرہ میں ٹیلی کام بلڈنگ پر ڈرون حملہ کیا گیا۔ اماراتی فورسز نے ابوظبی میں مصفح انڈسٹریل زون پرمیزائل حملہ ناکام بنا دیا۔ ملبہ گرنے سے انڈسٹریل زون کو نقصان پہنچا۔ سعودی عرب میں بھی دو ڈرونز مار گرائے گئے۔
ایران پر تازہ بمباری میں 6 بچوں سمیت 34 شہری شہید
ایران کو جنگ بندی پر مجبور کرنے کیلئے امریکا اور اسرائیل نے حملے تیز کردیے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق رات کو ہونے والی بمباری میں شہید ہونے والے ایرانیوں کی تعداد 34 ہوگئی۔ تہران میں متعدد مقامات پر بم گرائے گئے۔ 6 بچوں سمیت 23 شہریوں نے جام شہادت نوش کی۔
ایران کے شہر قم میں پانچ اور ساحلی شہر بندر لنگہ میں چھ شہری امریکی اور صیہونی سفاکیت کا نشانہ بنے۔ تہران کی شریف یونیورسٹی پربھی بمباری کی گئی۔ جس سے عمارت کو شدید نقصان پہنچا۔ بیروت میں رہائشی عمارت پرحملے میں 8 افراد شہید اور 55 زخمی ہوگئے۔
امریکی انتظامیہ کسی قانون کو نہیں مانتی اور بنیادی اخلاقیات کے تقاضوں سے عاری ہے، ایرانی وزارتِ خارجہ
ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ اگر ایران کے انفراسٹرکچر کو نشانہ بنایا گیا تو ایرانی افواج بھی امریکا کی اسی طرح کی تنصیبات کو نشانہ بنائیں گی۔
الجزیرہ ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں اسماعیل بقائی کا کہنا تھا کہ ’کسی ملک کے انفراسٹرکچر اور توانائی تنصیبات کو نشانہ بنانے کا مطلب یہ ہے کہ آپ اس ملک کی پوری آبادی کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال رہے ہیں اور یہ ایک طرح سے جنگی جرم اور انسانیت کے خلاف جرم کے مترادف ہے۔
ترجمان ایرانی وزارتِ خارجہ نے کہا کہ موجودہ امریکی انتظامیہ کسی منطق اور قانون کو نہیں مانتی اور بنیادی اخلاقیات کے تقاضوں سے عاری ہے۔
اس سے قبل ایرانی صدر کے ترجمان مہدی طباطبائی نے کہا کہ آبنائے ہرمز کو اسی صورت میں کھولا جائے گا، جب ایران ٹرانزٹ ٹول کا ایک حصہ جنگ سے ہونے والے نقصانات کی تلافی کے لیے استعمال نہیں کر لیتا۔
واضح رہے کہ ایران نے یہ عندیہ دے رکھا ہے کہ وہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں سے ٹول وصول کرے گا۔
ایران کی سینٹرل ملٹری کمانڈ کے جنرل علی عبداللہ علی آبادی نے کہا کہ ٹرمپ کی دھمکی ایک ’بے بس، اعصاب شکن، غیر متوازن اور احمقانہ اقدام‘ ہے۔
ایران کا ایک بار پھر فیفا ورلڈ کپ میچز امریکا سے میکسیکو منتقل کرنے کا مطالبہ
ایران نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ میں اس کی شرکت اس وقت تک غیر یقینی ہے جب تک کہ فیفا اس کے میچز امریکا سے میکسیکو منتقل نہیں کرتا۔
ایرانی وزیر کھیل احمد دونیا مالی کا کہنا ہے کہ اُنھیں یقین نہیں ہے کہ ایرانی کھلاڑی امریکا میں محفوظ ہوں گے۔
خیال رہے کہ صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ ایران کا امریکہ میں کھیلنا انھیں خطرے میں ڈال سکتا ہے۔ اس بیان کے باوجود فیفا نے ایران کے میچز منتقل کرنے سے انکار کر دیا تھا۔
ایرانی فٹبال نیوزی لینڈ، بیلجیم اور مصر کے خلاف کیلیفورنیا اوور سیاٹل میں کھیلے گی۔ امریکا، میکسیکو اور کینیڈا میں شیڈول فیفا ورلڈ کپ کا آغاز 11 جون سے ہو رہا ہے اور یہ 19 جولائی تک جاری رہے گا۔
پاکستان متحدہ عرب امارات کے عوام کے ساتھ یکجہتی کے ساتھ کھڑا ہے،وزیراعظم
وزیراعظم شہبازشریف نے متحدہ عرب امارات کی بندرگاہ پر میزائل ملبہ گرنے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ یو اے ای کی خورفکان بندرگاہ پر میزائل ملبہ گرنے پر گہری تشویش ہے، اس واقعے میں پاکستانی شہریوں سمیت کئی عام افراد زخمی ہوئے۔ یقینی بنایا جارہا ہے کہ پاکستانیوں کو تمام ضروری مدد فراہم کی جاسکے۔
وزیراعظم نے کہا کہ زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو،یو اے ای حکام سے رابطے میں ہیں، پاکستان متحدہ عرب امارات کے عوام کے ساتھ یکجہتی کے ساتھ کھڑا ہے، پاکستان تحمل اور خطے میں کشیدگی کم کرنے کی فوری ضرورت کا اعادہ کرتا ہے۔
واضح رہے کہ امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ علاقائی ممالک ایران کو مذاکرات کی میز تک لانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ پاکستان ،مصر اور ترکیہ ایران کو مذاکرات کی میزپر لانے کی کوشش کررہے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق امریکا اور ایران کے مابین ثالثی کرنے والے ممالک سیزفائر کیلئے ایڑی چوٹی کا زور لگارہے ہیں، امریکی ویب سائٹ کے مطابق پہلے مرحلے میں 45 روزہ سیزفائر اور اس کے بعد جامع اور حتمی معاہدے پر بات ہوگی۔ پس پردہ براہِ راست پیغامات کے ذریعے بھی رابطے جاری ہیں۔
جنگ بندی کی شرائط پر بات چیت جاری، آبنائے ہرمز کبھی پرانے معمول پر نہیں آئے گا،ایران
امریکا اور ایران کے درمیان 45 دن کی جنگ بندی کا امکان ہے تاہم ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز کبھی پرانے معمول پر نہیں آئے گا۔ ایرانی نیوی خلیج فارس میں نئے نظام کے قیام کے لیے آپریشنز کی تیاری کررہی ہے۔
ایران کی اجازت سے 24 گھنٹوں میں 15 جہاز آبنائے ہرمز سے گزر گئے۔ ایرانی نیوی کمانڈر نے دھمکی دی ہے کہ آبنائے ہرمز کبھی پرانے معمول پر نہیں آئے گی۔ امریکا اور اسرائیل کیلئے تو صورتحال بالکل ایک جیسی نہیں ہوگی۔
دوسری جانب امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق علاقائی ممالک ایران کو مذاکرات کی میز تک لانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ پاکستان ،مصر اور ترکیہ ایران کو مذاکرات کی میزپر لانے کی کوشش کررہے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان، مصر اور ترکیہ کی کوشش کا مقصد جنگ کو روکنا ہے، جنگ روکنے کی کوششوں میں ابھی کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔ ایران نے آبنائے ہرمز کھولنے کی امریکی پیش کش پھر مسترد کیا ہے۔
خیال رہے کہ امریکی ویب سائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا اور ایران کے مابین ثالثی کرنے والے ممالک سیزفائر کیلئے ایڑی چوٹی کا زور لگارہے ہیں تاہم آئندہ 48 گھنٹوں میں بریک تھرو کی امید کم ہے۔
امریکی ویب سائٹ کے مطابق پہلے مرحلے میں 45 روزہ سیزفائر اور اس کے بعد جامع اور حتمی معاہدے پر بات ہوگی۔ پس پردہ براہِ راست پیغامات کے ذریعے بھی رابطے جاری ہیں۔
امریکا کی جانب سے پیش کردہ متعدد تجاویز ایران کو قبول نہیں۔ ثالث کاروں کے مطابق حتمی معاہدے میں آبنائے ہرمزکھولنا اوریورینیم افزودگی کا معاملہ شامل ہوگا۔
امریکی صدر نے منگل تک کی ڈیڈلائن دیتے ہوئے آج ایران سے معاہدے کا امکان ظاہر کیا تھا۔ مذاکرات کی کوششوں میں علاقائی ممالک بھی شامل ہیں جن میں پاکستان سرفہرست ہے۔ اس کے علاوہ ترکیہ اور مصر بھی اہم کردار ادا کررہے ہیں۔
ایران کا متحدہ عرب امارات میں حملہ، 25 امریکی فوجی ہلاک
ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ کہ متحدہ عرب امارات میں ایک حملے میں میں 25 امریکی فوجی مارے گئے۔
ایرانی پاسداران انقلاب کی آپریشن وعدہ صادق 4 کی 97ویں لہر کا آغاز ہوگیا، ترجمان کے مطابق خلیج فارس میں امریکی اور اسرائیلی اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔ کویت میں امریکی فوج کے خفیہ ٹھکانے پر میزائل اور ڈرونز داغے۔
ایرانی پاسداران انقلاب کی جانب سے جاری بیان میں متحدہ عرب امارت میں 25 امریکی فوجیوں کو ہلاک اور زخمی کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔
رواں سال کے پہلے 9 ماہ میں تجارتی خسارے میں 5 ارب ڈالر اضافہ
مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ کے اثرات پاکستان تک پہنچنے لگے۔ رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں تجارتی خسارہ 5 ارب ڈالر اضافے سے 28 ارب ڈالر تک پہنچ گیا۔ پاکستانی برآمدات میں بھی 8 فیصد سے زائد کمی ریکارڈ، حجم 23 ارب ڈالر سے نیچے آگیا۔ ٹیکسٹائل سیکٹر اور چاول سمیت متعدد غذائی اجناس کی برآمدات متاثر ہوئیں۔
مشرق وسطیٰ میں کشیدگی اور تجارتی راستوں کی بندش کے اثرات اب پاکستان کی معیشت پر بھی نمایاں ہونے لگے۔رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران تجارتی خسارے میں تقریباً 23 فیصد یعنی 5 ارب ڈالر سے زائد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ جولائی تا مارچ خسارہ بڑھ کر تقریباً 28 ارب ڈالر تک پہنچ گیا۔ گزشتہ مالی سال اسی عرصے میں تجارتی خسارہ22 ارب 67 کروڑ ڈالر تھا۔
وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق جولائی تا مارچ پاکستانی برآمدات میں بھی 8فیصد یعنی 2 ارب ڈالر تک کمی آئی، جس کے بعد برآمدات24 ارب 71 کروڑ ڈالر سے کم ہوکر 22 ارب 73 کروڑ ڈالر رہ گئیں۔
دوسری جانب درآمدات میں اضافہ6.64 فیصد تک ریکارڈ کیا گیا۔مجموعی حجم 50 ارب ڈالر سے تجاوز کرگیا۔۔ٹیکسٹائل، چاول، پھل اور سبزیوں سمیت مختلف شعبے متاثر ہوئے۔
وقاقی ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق مارچ 2026 میں سالانہ بنیاد پر برآمدات میں 14.40 فیصد کمی آئی اور حجم 2 ارب 64 کروڑ ڈالر سے کم ہوکر 2 ارب 26 کروڑ ڈالر پر آگیا۔
فروری کے مقابلے مارچ 2026 میں برآمدات میں 0.55 فیصد تک کمی آئی۔ گزشتہ ماہ سالانہ بنیاد پر درآمدات 5.57 فیصد تک کم ہوئیں اورحجم 5 ارب 27 کروڑ ڈالر سے کم ہو کر4 ارب 99 کروڑ رہ گیا۔
ماہانہ بنیاد پر درآمدات گرنے سے تجارتی خسارے میں 9.36 فیصد تک کمی ریکارڈ کی گئی۔ مشرق وسطٰی میں جنگ طویل ہونے سے تجارتی سرگرمیاں مزید متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
امریکی صدر کی دھمکیاں عالمی مارکیٹ میں تیل چھڑکنے لگیں
امریکی صدر کی دھمکیاں عالمی مارکیٹ میں جلتی پر تیل کا کام کررہی ہیں ۔ مشرق وسطیٰ میں جنگ اور آبنائے ہرمز کی مسلسل بندش کی وجہ سے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ جاری ہے۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز امریکی خام تیل 3 فیصد اضافے سے 115 ڈالر فی بیرل تک پہنچا تاہم اس وقت 111 ڈالر 23 سینٹ پرٹریڈ کررہا ہے۔ برطانوی برینٹ کروڈ 2.28 فیصد اضافے سے 111 ڈالر تک پہنچا جو کم ہوکر 109 ڈالر 84 سینٹ پرآگیا۔
دوسری جانب اوپیک ممالک نےمئی کیلئے تیل کی پیداوار بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ترجمان کے مطابق مئی میں روزانہ کی بنیاد پر دولاکھ بیرل سے زائد تیل کی پیداوار بڑھائیں گے، تیل کی پیداوار بڑھانے کا مقصد توانائی کی مارکیٹوں میں جاری ہلچل کو روکناہے، سعودی عرب اور روس سمیت کئی خلیجی ممالک بھی تیل کی پیداوار بڑھانے متفق ہوئے۔
ثالثوں کی ایران امریکا معاہدے کیلئے جدوجہد تیز، ممکنہ 45 روزہ جنگ بندی کی شرائط پر بات چیت، امریکی میڈیا
امریکی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ امریکا، ایران اور علاقائی ثالثوں کے گروپ کی ممکنہ 45 روزہ جنگ بندی کی شرائط پر بات چیت ہورہی ہے۔
ایرانی توانائی تنصیبات پر حملوں کی ڈیڈ لائن میں دو دن سے بھی کم وقت رہ گیا،ثالثوں نے ڈیڑھ ماہ کی جنگ بندی کیلئے کوششیں تیز کردیں،ثالثوں میں پاکستان،مصر اور ترکیہ شامل ہیں،۔
امریکی ویب سائٹ کا ذرائع سےدعویٰ ہے کہ امریکا، ایران اور علاقائی ثالثوں کا ایک گروپ ممکنہ 45 دن کی جنگ بندی کی شرائط پر بات کر رہا ہے جو جنگ کے مستقل خاتمے کا باعث بن سکتی ہے۔
امریکی میڈیا کےمطابق ابتدائی طورپر 45روزہ جنگ بندی کی جائے گی،دوسرےمرحلےمیں ایک جامع اور حتمی امن معاہدہ پربات ہوگی،پس پردہ براہِ راست پیغامات کےذریعے بھی رابطےجاری ہیں،امریکا کی جانب سےپیش متعدد تجاویز ایران کوقبول نہیں ،48 گھنٹوں میں جزوی معاہدے کے امکانات کم ہیں، دوسری جانب وائٹ ہاؤس اور امریکی محکمہ خارجہ نے رپورٹ پر تبصرے سے گریز کیا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر ایران کو دھمکی دیتےہوئے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ تنازع ہفتوں میں نہیں دنوں میں ختم ہونا چاہیے،اگر معاہدہ نہ ہوا تو بہت کم چھوڑ کر پورے ایران کو تباہ کیا جاسکتا ہے۔
امریکا اور اسرائیل کے تہران سمیت ایران کےمختلف شہروں پرشدید حملے جاری ہیں،جنوبی تہران میں بمباری سے 13افراد،قم میں بمباری سے 5افراد شہید ہوئے۔
وزیرخارجہ کا سعودی ہم منصب سے رابطہ، مشرق وسطیٰ میں کشیدگی میں کمی کی ضرورت پر زور
نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے مشرق وسطیٰ کشیدگی کے تناظر میں سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ٹیلی فون پر گفتگو کی ہے۔
ترجمان دفترخارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے ٹیلیفونک گفتگو میں تازہ ترین علاقائی پیشرفت کا جائزہ لیا، امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے کشیدگی میں کمی کی فوری ضرورت پر زور دیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے موجودہ علاقائی صورتحال میں قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کرلیا۔
دوسری جانب چینی وزیرخارجہ وانگ یی کا روسی ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔ آبنائے ہرمز اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
چینی وزیرخارجہ نے کہا آبنائے ہرمز کی بحالی جلد جنگ بندی سے ہی ممکن ہے، چین نے ہمیشہ عالمی تنازعات کے خاتمے کیلئے مفاہمت پر زور دیا ۔ کہا چین ہمیشہ مسائل کو بات چیت اور مذاکرات سے حل کرنے کا حامی رہا ہے۔
ایران کی آبنائے ہرمز کے بعد آبنائے باب المندب میں بھی جہازوں کی آمدورفت بند کرنے کی دھمکی
ایران نے آبنائے ہرمز کے بعد آبنائے باب المندب میں بھی جہازوں کی آمدورفت بند کرنے کی دھمکی دیدی۔
ایران کے سینیئر عہدیدار علی اکبر ولایتی کا کہنا ہے کہ امریکا نے ایران سے تاریخ سیکھ لی لیکن جغرافیہ کو سمجھ نہ پایا، آبنائے ہرمز اور آبنائے باب المندب ہمارے لئے اہمیت رکھتے ہیں، امریکا نے غلطی دہرائی توعالمی تجارت روک دیں گے، ایک اشارے سے عالمی تجارتی نظام کو جام کرسکتے ہیں۔
قبل ازیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک سخت بیان جاری کیا ہے، جس میں انھوں نے ایران کو آبنائے ہرمز کو نہ کھولنے پر سنگین نتائج کی دھمکی دی ہے۔ ٹرمپ نے کہا کہ اگر ایران نے اس اہم تجارتی راستے کو نہ کھولا تو شہری تنصیبات کو نشانہ بنایا جائے گا اور ایران پر قیامت ٹوٹ پڑے گی۔
ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ ’منگل ایران کے لیے پاور پلانٹ ڈے اور برج ڈے ہوگا۔ اگر آبنائے ہرمز نہ کھولی گئی تو تم جہنم میں دھکیل دیے جاؤ گے، بس دیکھتے جاؤ۔
دوسری جانب حوثی باغیوں نے اسرائیل اور امریکہ کو مشرقِ وسطیٰ میں جاری جنگ کے دوران حملوں کے لیے بحیرہ احمر کو استعمال کرنے کے خلاف خبردار بھی کیا ہے۔
ماہرین کے مطابق حوثیوں کی تنازع میں شمولیت ’بڑی اہمیت‘ کی حامل ہے کیونکہ وہ ایک اور اہم بین الاقوامی تجارتی بحیرہ احمر پر بیٹھے ہیں۔ آبنائے ہرمز کی بندش کے بعد بحیرہ احمر کی ممکنہ بندش یہ ایک ڈراؤنا خواب ہے۔
اوپیک ممالک نے تیل کی پیداوار بڑھانے کا اعلان کردیا
اوپیک ممالک نے تیل کی پیداوار بڑھانے کا اعلان کردیا۔
ترجمان کے مطابق مئی میں روزانہ کی بنیاد پر دولاکھ بیرل سے زائد تیل کی پیداوار بڑھائیں گے، تیل کی پیداوار بڑھانے کا مقصد توانائی کی مارکیٹوں میں جاری ہلچل کو روکناہے، سعودی عرب اور روس سمیت کئی خلیجی ممالک بھی تیل کی پیداوار بڑھانے متفق ہوئے۔
واضح رہے کہ مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ اور ٹرمپ کی جانب سے ایران پر مزید حملوں کے اعلان کے بعد خام تیل کی قیمتیں بڑھ گئیں۔ برینٹ خام تیل 6 فیصد اضافے کے بعد 107 ڈالرفی بیرل پر پہنچ گیا۔ امریکی خام تیل کی بھی 110 ڈالر میں فروخت ہوئی۔
ایرانی ایئر ڈیفنس اکیڈمی کے کمانڈر مسعود زارے امریکی حملے میں شہید
تباہ شدہ امریکی طیارے کے پائلٹ کو نکالنے کےلیے آپریشن کے دوران امریکی بمباری سے 9 ایرانی شہید اور 8 زخمی ہوئے۔ اسرائیل کی جانب سے 24 گھنٹے کے دوران ایران پر 120 حملے کیے گئے۔ وسطی اور مغربی شہروں میں تنصیبات کو نشانہ بنایا۔
ایرانی میڈیا کے مطابق ایک حملے میں ایرانی ایئر ڈیفنس اکیڈمی کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل مسعود زارے شہید ہوگئے۔ ایران کے صوبے فارس میں ہلال احمر کی گاڑی پر حملہ کیا گیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
تہران، کراج اور دیگر مقامات پر بھی امریکی اور اسرائیلی افواج نے بمباری کی۔ گزشتہ روز پیٹروکیمیکل پلانٹ پر حملے میں شہادتوں کی تعداد 6 ہوگئی۔
اہواز میں بین الاقوامی ہوائی اڈے کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ اسرائیل کی لبنان میں وحشیانہ کارروائیاں جاری۔ دارالحکومت بیروت سمیت کئی شہروں میں بمباری سے 15 افراد شہید ہوگئے۔
ایران میں ’دن کی روشنی میں‘ 7 گھنٹے آپریشن کر کے اپنے ایئرمین کو بچایا، ڈونلڈ ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر دوسرے امریکی فضائیہ کے اہلکار کی بازیابی سے متعلق ایک نیا پیغام جاری کیا ہے۔
اپنے بیان میں انھوں نے کہا کہ ہم نے شدید زخمی مگر نہایت بہادر ایف 15 کے عملے کے رکن یعنی ائیرمین کو ایران کے پہاڑی علاقے سے بحفاظت نکال لیا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید لکھا کہ ’ایرانی فوج بڑی تعداد میں ہمارے ائیرمین کی تلاش میں تھی اور قریب پہنچ چُکی تھی۔ ٹرمپ نے مزید کہا کہ ’اس نوعیت کے آپریشنز خطرات کے باعث شاذ و نادر ہی کیے جاتے ہیں کیونکہ اس میں اہلکاروں اور سازوسامان دونوں کو شدید خطرہ ہوتا ہے۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ دوسرا آپریشن پہلے کے بعد کیا گیا، جس میں ہم نے پائلٹ کو دن کی روشنی میں بچایا اور اس دوران ہم نے ایران کی فضائی حدود میں سات گھنٹے گزارے۔
انھوں نے اس کارروائی کو ’بہادری اور مہارت کی شاندار مثال‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ پیر کو دوپہر ایک بجے اوول آفس میں فوجی حکام کے ہمراہ ایک پریس کانفرنس کریں گے۔
لگتا ہے کل تک ایران کے ساتھ معاہدہ کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے، امریکی صدر
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ کل تک ایران کے ساتھ معاہدہ کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے، اگر ڈیل نہ ہوئی ایران کے تیل پر قبضہ کرنے پر غور کر رہا ہوں۔
فاکس نیوز سے گفتگو میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اگر ایران معاہدہ نہیں کرتا تو میں ہر چیز کو تباہ کرسکتا ہوں، اگر ڈیل نہ ہوئی ایران کے تیل پر قبضہ کرنے پر غور کر رہا ہوں، مجھے لگتا ہے کل تک ایران کے ساتھ معاہدہ کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔
امریکی صدر نے کہا کہ ہم نے ایرانی مظاہرین اور کردوں کو بہت سے ہتھیار بھیجے، میرا خیال ہے کردوں نے ہتھیار اپنے پاس رکھ لئے ہیں۔
دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک سخت بیان جاری کیا ہے، جس میں انھوں نے ایران کو آبنائے ہرمز کو نہ کھولنے پر سنگین نتائج کی دھمکی دی ہے۔ ٹرمپ نے کہا کہ اگر ایران نے اس اہم تجارتی راستے کو نہ کھولا تو شہری تنصیبات کو نشانہ بنایا جائے گا اور ایران پر قیامت ٹوٹ پڑے گی۔
ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ ’منگل ایران کے لیے پاور پلانٹ ڈے اور برج ڈے ہوگا۔ اگر آبنائے ہرمز نہ کھولی گئی تو تم جہنم میں دھکیل دیے جاؤ گے، بس دیکھتے جاؤ۔
ریسکیو مشن کے دوران امریکا کے 2 طیارے، 2 ہیلی کاپٹر، کئی ڈرونز تباہ کردیئے،ایران
ایرانی پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ ریسکیو مشن کے دوران امریکا کے دو سی ون تھرٹی طیارے، دو بلیک ہاک ہیلی کاپٹرز اور کئی ڈرونز کو تباہ کیا گیا۔ بی بی سی نے آپریشن میں چار ہلاکتوں کا دعویٰ بھی کیا ہے۔
ایرانی فوج نے ٹرمپ کا الٹی میٹم مسترد کردیا کہا ایرانی توانائی تنصیبات پر حملوں کی صورت میں خطے کو امریکا کیلئے جہنم بنادیں گے۔
ایرانی اسپیکرمحمد باقر قالیباف نے امریکی طیاروں کے ملبے کی تصاویرشیئرکردیں۔ طنزکیا کہ امریکا کو ایسی تین کامیابیاں اور ملیں تووہ تباہ و برباد ہوجائے گا۔
قبل ازیں امریکی فوج نے ایران میں گرنے والے طیارے کے دوسرے پائلٹ کو بحفاظت ریسکیو کرلیا تھا، امریکی صدر نےکہا امریکی فوج نے تاریخ کا سب سے خطرناک ریسکیو آپریشن کیا،پائلٹ کو نکالنے کیلئےدرجنوں طیاروں کو ایرانی حدود میں بھیجا گیا،جوخطرناک ترین ہتھیاروں سے لیس تھے،معزز کرنل اب بالکل محفوظ اور خیریت سے ہیں۔
صدرٹرمپ نےکہا دو ہوا بازوں کو دشمن کےعلاقے سے بچانےکا یہ عسکری تاریخ میں پہلا موقع ہے،ہم کبھی بھی کسی امریکی سپاہی کو میدان میں تنہا نہیں چھوڑیں گے،طیارے کے پائلٹ کو دو روز قبل ہی امریکی فوج نے ریسکیو کرلیا تھا،ریسکیو مشن کے دوران کوئی امریکی ہلاک یا زخمی نہیں ہوا۔
بحرین، یو اے ای اور کویت میں توانائی تنصیبات پر ایرانی حملوں کے بعد آتشزدگی
ابو ظہبی کے حکام کے مطابق بوروج پیٹروکیمیکلز پلانٹ میں ’متعدد مقامات پر آگ‘ لگنے کے واقعات پیش آئے۔ انتظامیہ کی جانب سے ایکس پر جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ پلانٹ میں آگ فضا میں ناکارہ بنائے جانے والے میزائل اور ڈرونز کا ملبہ اس پر گرنے سے لگی۔
گزشتہ روز بھی انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا تھا کہ مُلکی دفاعی نظام کی جانب سے مبینہ طور پر ایران سے داغے جانے والے میزائلوں اور ڈرونز کو ناکارہ بنانے کے لیے ہونے والی کارروائیاں جاری ہیں۔
بحرین میں گلف پیٹروکیمیکل انڈسٹریز کمپنی کا کہنا ہے کہ اس کی ایک تنصیب ڈرون حملے کی زد میں آئی، تاہم سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق اس تنصیب کی ایک جانب لگنے والی آگ پر اب قابو پا لیا گیا ہے۔ سرکاری خبر رساں ادارے کی جانب سے باپکو انرجیز میں ایک ٹینک میں لگنے والی آگ کی بھی اطلاع دی۔
کویتی حکام کے مطابق ایران کے ڈرون حملے میں کویتی آئل پلانٹ میں آگ لگ گئی ہے، ڈرون حملوں میں آئل تنصیبات کو شدید نقصان پہنچا، آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
اسرائیلی حکام نے یہ بھی اطلاع دی ہے کہ رات بھر اور آج صبح ایران کی جانب سے مزید میزائل حملے کیے گئے اور اب کہا جا رہا ہے کہ مُلک کا دفاعی نظام میزائل اور ڈرونز کو نشانہ بنانے کے لیے فعال ہے۔
ایرانی اسپیکر محمد باقر قالیباف نے امریکی طیاروں کے ملبے کی تصویر شیئر کردی
ایرانی اسپیکرمحمد باقر قالیباف نے امریکی طیاروں کے ملبہ کی تصویر شیئر کر دی۔
ایرانی اسپیکرمحمد باقر قالیباف نے کہا امریکا کو ایسی 3 کامیابیاں اور ملیں تووہ تباہ و برباد ہوجائے گا، ترجمان ایرانی فوج نےاصفہان میں امریکی طیاروں کے ملبے کا تفصیلی جائزہ لیا،امریکا کے 2 سی ون تھرٹی طیارے اور 2 ہیلی کاپٹر تباہ ہوئے ہیں۔
اسرائیلی فوج نےدعوی کیا ہے کہ 24 گھنٹے کے دوران ایران پر 120 حملے کیے،ایران کے وسطی اور مغربی شہروں میں تنصیبات کو نشانہ بنایا۔
ایران نے ٹرمپ کا الٹی میٹم مسترد کردیا، کشیدگی بڑھی تو پورا خطہ جہنم بن جائے گا،پاسداران انقلاب
پاسداران انقلاب نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا الٹی میٹم مسترد کردیا،واضح کیا کشیدگی بڑھی تو پورا خطہ جہنم بن جائے گا۔
پاسداران انقلاب نےدعوی کیا ہےکہ ریسکیو آپریشن میں شریک ایک اورامریکی طیارہ اور دو ہیلی کاپٹر تباہ کیے، طیارہ ری فیولنگ کیلئے آیا تھا۔
امریکی اخبارنیویارک ٹائمزکا کہنا ہےکہ 2 ٹرانسپورٹ طیارے، جو کمانڈوز اور ایئر مین کو محفوظ مقام تک لے جانے کے لیے گئے تھے، ایران کے ایک دور دراز اڈے پر پھنس گئے۔
امریکی اہلکار کےمطابق بعد ازاں 3 نئےطیارے بھیجےگئےتاکہ امریکی افواج کووہاں سےنکالا جاسکے،کمانڈوز نےدونوں خراب طیاروں کو تباہ کر دیا تاکہ وہ ایرانیوں کے ہاتھ نہ لگ سکیں۔
واضح رہےکہ اس سے قبل امریکی صدر نے ایران میں گرنے والے ایف 15 طیارے کے ویپن آفیسر کو بازیاب کروانے کی تصدیق کی تھی۔
ایران سے امریکی ہواباز کو طبی امداد کیلئے کویت منتقل کردیا گیا ہے، نیویارک ٹائمز
نیویارک ٹائمز امریکی فوج کے ریسکیو مشن کی تفصیلات سامنے لے آیا۔
نیویارک ٹائمز کےمطابق ایران سےامریکی ہوابازکوطبی امداد کیلئےکویت منتقل کردیاگیا ہے، 2 ٹرانسپورٹ طیارےتباہ ہونے کےباعث ریسکیومشن تاخیرکاشکارہوا،کمانڈوزکو نکالنے کیلئے مزید 3 طیارے ایرانی حدود میں اترے،واپسی سے پہلے ناکارہ ہونے والے امریکی طیاروں کو تباہ کیا گیا۔
نیویارک ٹائمزکے مطابق طیارہ تباہ ہونے پرامریکی ہواباز ایک پہاڑی علاقے میں اترا، شروع میں امریکی فوج کو بھی ہواباز کی لوکیشن کا علم نہیں تھا،ایرانی فوج کو دھوکا دینےکیلئےجعلی ریسکیو آپریشن شروع کیاگیا،ریسکیو مشن میں سیکڑوں اہلکار،درجنوں طیاروں نےحصہ لیا،ہوا بازمسلسل ایرانی فوج کو چکمہ دینےمیں کامیاب رہا،ایک مقام پر ہواباز کو 7 ہزار فٹ بلندی پر چڑھنا پڑا۔
امریکی فضائیہ مسلسل بمباری کرکےایرانی فورسز کو ہواباز سے دور رکھا،امریکی کمانڈوز اور ایرانی فورسز کے درمیان براہ راست تصادم نہیں ہوا۔
قاسم سلیمانی کی بیٹی نے امریکا میں خاندان والوں کی گرفتاری کی تردید کردی
قاسم سلیمانی کی بیٹی نے امریکا میں خاندان والوں کی گرفتاری کی تردید کردی۔
قاسم سلیمانی کی بیٹی زینب سلیمانی نے اپنے بیان میں کہاامریکا میں گرفتار افراد کا قاسم سلیمانی کے خاندان سے کوئی تعلق نہیں،قاسم سلیمانی کے خاندان سے متعلق امریکی وزیر خارجہ کا دعویٰ جھوٹا ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز امریکا نے قاسم سلیمانی کی دو رشتہ دار خواتین کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا تھا، امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو نے کہا کہ حمیدہ سلیمانی افشار اور انکی بیٹی امریکا کی گرین کارڈ ہولڈر تھیں اور امریکا میں پُر تعیش زندگی گزار رہی تھیں، حمیدہ سلیمانی اور ان کی بیٹی دونوں کا گرین کارڈ منسوخ کر دیا ہے۔
امریکی فوج نے ایران میں گرنے والے طیارے کے دوسرے پائلٹ کو بحفاظت ریسکیو کرلیا،ڈونلڈ ٹرمپ نےتصدیق کردی
امریکی فوج نے ایران میں گرنے والے طیارے کے دوسرے پائلٹ کو بحفاظت ریسکیو کرلیا،صدر ٹرمپ نے تصدیق کردی۔
سوشل میڈیا پر پیغام میں امریکی صدر نےکہا امریکی فوج نے تاریخ کا سب سے خطرناک ریسکیو آپریشن کیا،پائلٹ کو نکالنے کیلئےدرجنوں طیاروں کو ایرانی حدود میں بھیجا گیا،جوخطرناک ترین ہتھیاروں سے لیس تھے،معزز کرنل اب بالکل محفوظ اور خیریت سے ہیں۔۔
صدرٹرمپ نےکہا دو ہوا بازوں کو دشمن کےعلاقے سے بچانےکا یہ عسکری تاریخ میں پہلا موقع ہے،ہم کبھی بھی کسی امریکی سپاہی کو میدان میں تنہا نہیں چھوڑیں گے،طیارے کے پائلٹ کو دو روز قبل ہی امریکی فوج نے ریسکیو کرلیا تھا،ریسکیو مشن کے دوران کوئی امریکی ہلاک یا زخمی نہیں ہوا۔
دوسری جانب پاسداران انقلاب نےدعوی کیا ہے کہ ریسکیو مشن میں شریک امریکا کا ایک اور طیارہ تباہ کیا،امریکی طیارے کو اصفہان صوبےمیں مار گرایا گیا۔
کویت میں اہم تنصیبات ایرانی ڈرونز کے نشانے پر، 2 پاورپلانٹس اورسرکاری عمارت میں آتشزدگی، امدادی کارروائیاں جاری
کویت میں اہم تنصیبات ایرانی ڈرون کے نشانے پر،شوائخ آئل سیکٹر پر حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی، 2پاور پلانٹس اور سرکاری عمارت کو بھی نشانہ بنایا گیا،حملوں میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
روسی میڈیا نےوزارت مالیات کےدفترمیں نقصان کی ویڈیو بھی جاری کردی،ایران کی جانب سے کویت کی گیس فیلڈ پر بھی حملہ کیا گیا۔
پاسداران انقلاب ایران نے امریکا کے صدرڈونلڈ ٹرمپ کوجنگ کا دائرہ بڑھانے سے خبردارکرتے ہوئےکہا ہے کہ پورے خطےکوامریکا کےلیےدوزخ میں تبدیل کردیں گے،بھولنا مت اگر جارحیت بڑھائی تو پورا خطہ تمھارے لیے دوزخ میں تبدیل کردیا جائے گا۔
ایران نےجوابی کارروائیوں میں تل ابیب سمیت اسرائیل کے کئی شہروں پرمیزائل اور ڈرون داغے،جس سے کئی گاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی۔
ایران میں گرنےوالےجہاز کےپائلٹ کا کچھ پتہ نہ چل سکا،ایران نےدعویٰ کیا ہے کہ امریکا نے ریسکیومیں ناکامی پر اپنے ہی پائلٹ کو ہلاک کرنے کےلئے بمباری کی ہے۔
امریکا کا ایران کو ڈیل کیلئے 48 گھنٹے کا الٹی میٹم ،تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ
ایران کوڈیل کرنے اور آبنائے ہرمز کھولنے کے 48 گھنٹے کے الٹی میٹم پر تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا۔
امریکی ڈبلیوٹی آئی کروڈ آئل 11 اعشاریہ 4 ایک فیصد اضافے سے 111 اعشاریہ 5 چار ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا،اسی طرح برطانوی برینٹ کروڈ آئل گزشتہ 24 گھنٹوں میں 7 اعشاریہ 7 آٹھ فیصد اضافے سے 109 اعشاریہ 2 چار ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کرنےلگا۔
خیال رہے کہ امریکی صدر کا ایک بیان تیل کی عالمی قیمتوں پر بھی اثر انداز ہوتا ہے۔
جنوبی لبنان پر فضائی حملہ، 2 بچیاں شہید، متعدد زخمی
لبنانی وزارتِ صحت کے مطابق جنوبی لبنان پر ہونے والے تازہ فضائی حملے میں 2 بچیاں شہید جبکہ 22 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
وزارتِ صحت کا کہنا ہے کہ 2 مارچ سے جاری حملوں کے دوران اب تک مجموعی طور پر 1442 شہری شہید ہو چکے ہیں، جبکہ زخمیوں کی تعداد بڑھ کر 4 ہزار 294 تک پہنچ گئی ہے۔
حکام کے مطابق اسرائیلی حملوں کے باعث خطے میں انسانی بحران سنگین صورت اختیار کر رہا ہے اور متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔
ایران کا امریکہ کو سخت جواب، 8 طیارے تباہ کرنے کا دعویٰ
مشرق وسطیٰ جنگ میں ایران کی جانب سے امریکہ کو سخت جواب دینے کا سلسلہ جاری ہے اور امریکی فوج کو اب تک کا سب سے بڑا دھچکا لگاہے، ایک دن میں امریکا کے 8طیارے تباہ ہوئے یا انہیں ناقابل تلافی نقصان پہنچا تاہم امریکا نے دو لڑاکا طیارے تباہ ہونے کی تصدیق کردی۔
ایرانی میڈیا کے مطابق پاسداران انقلاب نے اے 15 طیارے کو ایرانی حدود میں مار گرایا ، ریسکیو مشن پر آنے والا اے10 طیارہ بھی ایرانی دفاعی نظام کا نشانہ بنا ، ایک اور اےٹین طیارہ کویت میں کریش لینڈنگ کے بعد تباہ ہوگیا ، کویت میں ہوائی اڈے پر کھڑا چنوک ہیلی کاپٹر بھی ڈرون حملےمیں تباہ ہوا ۔ دو ہیلی کاپٹر ایران میں ریسکیو مشن کے دوران فائرنگ کا نشانہ بنے ۔ ایک امریکی ایف سولہ طیارے نے عراق میں اور کے سی ون تھرٹی فائیو ٹینکر طیارے نے اسرائیل میں ہنگامی لینڈنگ کی ۔
ایرانی فوج نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ دشمن کے طیاروں کا مقابلہ کرنے کیلئے نیا دفاعی نظام نصب کردیا،امریکی طیاروں کو گرانے کیلئے نئے دفاعی نظام کا استعمال کیا،ہم اپنی فضائی حدود کا مکمل کنٹرول حاصل کرلیں گے۔
ایران نے انسانی بنیادوں پر آبنائے ہرمز سے سامان کی ترسیل کی اجازت دے دی، ایرانی میڈیا
ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیاہے کہ ایران نے انسانی بنیادوں پر آبنائے ہرمز سے سامان کی ترسیل کی اجازت دے دی ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق بنیادی ضرورت کی اشیا اور انسانی امداد لے جانے والے جہازوں کو اجازت نامے جاری کر دیئے گئے،ایرانی بندرگاہوں یا بحیرہ عمان میں موجود جہازوں کو آمد و رفت کی اجازت ہوگی۔
دوسری جانب نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے ایرانی وزیر خارجہ کی وضاحت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ میرے عزیز بھائی،آپ کی وضاحت کی دل سے قدر کرتا ہوں۔
ایرانی وزیر خارجہ
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایران نے مذاکرات کیلئے پاکستان جانے سے کبھی انکار نہیں کیا، ہم امن کی کوششوں کیلئے پاکستان کے شکر گزار ہیں،امریکی میڈیا پر ایرانی موقف کو غلط انداز میں پیش کیا جارہا ہے، ہمیں غیر قانونی جنگ کے حتمی اور پائیدار خاتمے کی شرائط کی فکر ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ نے اپنے پیغام کے آخر میں پاکستان زندہ باد لکھ دیا۔
انہوں نے کہا کہ یوکرین کے جوہری بجلی گھر پر مغرب کا شدید ردعمل کسی کو یاد ہے،امریکا اور اسرائیل بوشہر جوہری پاور پلانٹ پر 4 بار حملہ کرچکے ہیں،تابکاری پھیلی تو تہران نہیں بلکہ خلیجی ممالک میں زندگی کا خاتمہ کرے گی،ہمارے پیٹروکیمیکل مراکز پر حملے بھی اصل مقاصد کو ظاہر کرتے ہیں۔
ایران پڑوسی ممالک کے ساتھ دو طرف سفارتکاری کیلئے تیار ہے،محمد باقر قالیباف
ایرانی پارلیمان کے سپیکر محمد باقر قالیباف نے الجزیرہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران پڑوسی ممالک کے ساتھ دو طرفہ سفارتکاری کیلئے تیار ہے،اس جنگ کیلئے ہم نے تیاری کرلی تھی اپنے دفاع کی صلاحیت ثابت کردی۔
تفصیلات کے مطابق محمد باقر قالیباف نے کہا کہ یہ جنگ اسرائیل کی جنگ ہے،ایران اپنے دفاع میں امریکی اڈوں اور مفادات کو نشانہ بنانے پر مجبور ہوا،کشیدگی کا جواب امریکی مفادات کے خلاف ردعمل کے ذریعے دیں گے،مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن تمام ممالک کے مفاد میں ہے،امریکا اور اسرائیل کے بغیر خطے کی سیکیورٹی کو یقینی بنانا چاہیے،خطے کے ممالک دو طرفہ معاہدوں کے ذریعے اپنا تحفظ کر سکتے ہیں،خطے میں عدمِ استحکام کے بنیادی اسباب کو ختم کرنا ضروری ہے۔
ایران نے مذاکرات کیلئے پاکستان جانے سےکبھی انکارنہیں کیا، ایرانی وزیر خارجہ
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اپنے بیان میں کہا ہےکہ ایران نے مذاکرات کیلئے پاکستان جانے سے کبھی انکار نہیں کیا۔
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اپنےبیان میں کہا امن کی کوششوں کیلئے پاکستان کے شکر گزار ہیں، امریکی میڈیا پر ایرانی موقف کو غلط انداز میں پیش کیا جارہا ہے،ہمیں غیر قانونی جنگ کے حتمی اور پائیدار خاتمے کی شرائط کی فکر ہے،ایرانی وزیرخارجہ نے اپنے پیغام کے آخر میں پاکستان زندہ باد لکھ دیا۔
آئی آرجی سی قدس فورس کےسربراہ اسماعیل قاآنی نے اپنے بیان میں کہا امریکی افواج کو خطے سے آخرکار پسپائی کاسامنا کرناہوگا،امریکی طیارہ بردارجہازجیرالڈفورڈ باب المندب سےگزرنےکی ہمت نہ کرسکا، جیرالڈ فورڈ کی پسپائی یمنی مزاحمت کے سامنے امریکی کمزوری کی دلیل ہے۔
امریکا اور اسرائیل کی ایران کےجوہری پاورپلانٹ کے قریب بمباری،سیکیورٹی اہلکار جاں بحق
امریکا اور اسرائیل خطے کو ایٹمی حادثے سے دوچارکرنے کی راہ پر ہے،دونوں ممالک نے ایران کے بوشہر ایٹمی بجلی گھر کے قریب ایک بار پھر بمباری کردی۔
ایرانی حکام نےعالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کوحملے سےآگاہ کردیا،ایرانی حکام کےمطابق بمباری سے ایٹمی بجلی گھرکا ایک سیکیورٹی اہلکارجاں بحق ہوگیا،ایٹمی پاورپلانٹ کی عمارت کودھماکے کےجھٹکوں اور میزائل کے ٹکڑوں سے نقصان پہنچا۔
امریکا اوراسرائیل پہلےبھی جوہری پاورپلانٹ کےقریب بمباری کرچکےہیں جس عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی نے تابکاری پھیلنے کے خدشے کا اظہار کیا تھا۔
ایران کی تمام یونیورسٹیوں میں کلاسز بحال کرنے کا فیصلہ
ایران نے تمام یونیورسٹیوں میں کلاسز بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق تمام کلاسز ورچوئل ہونگی، کیمپسز بند رہیں گے،ورچوئل کلاسز اگلے نوٹس تک جاری رہیں گی،ایران میں جاری جنگ کے پیش نظر یونیورسٹیز اور اسکولز بند ہیں۔
ایران کےدارالحکومت تہران کےشمال میں متعدد دھماکوں اطلاعات موصول ہوئی ہیں،جس کے بعد شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
ان دھماکوں کےنتیجےمیں ہونے والے کسی بھی قسم کے جانی و مالی نقصان کی فی الحال اطلاعات سامنے نہیں آئی ہیں۔
ایرانی پاسداران انقلاب نے ریاض میں امریکی سفارتخانے پر حملے کی تردید کردی
ایرانی پاسداران انقلاب نے ریاض میں امریکی سفارتخانے پر حملے کی تردید کردی۔
پاسداران انقلاب کی جانب سے جاری بیان میں کہاگیاکہ ریاض میں ہونے والا حملہ صیہونیوں کی سازش، ہمارا تعلق نہیں،3 مارچ کو ہونے والےحملے میں سفارتخانےکی عمارت کو نقصان پہنچا تھا۔
ایرانی پاسدارانِ انقلاب نےکہا کہ ضروری ہےکہ ہمسایہ ممالک امریکی صہیونی اتحادکی سازشی کوششوں کےخلاف چوکس رہیں،امریکی صیہونی اتحادخطےکوغیرمستحکم اور تباہ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔
وال اسٹریٹ جرنل کےمطابق حملے میں سفارتخانے کی تین منزلیں تباہ ہوئی تھیں۔
دوسری جانب ایرانی فوج نےاصفہان میں ایک اورامریکی ڈرون مارگرایا،ایم کیو ون ڈرون کو فضائی دفاعی نظام کے ذریعے تباہ کیا،اب تک امریکا کے 160 ڈرونز تباہ کرچکے ہیں۔
ایران کی صیہونی ریاست پر میزائلوں کی بوچھاڑ،7 شہروں میں سترہ مقامات پر وار،متعدد اسرائیلی زخمی
ایران نے صیہونی ریاست پر میزائلوں کی بوچھاڑ کردی،7 شہروں میں سترہ مقامات پر وار،تل ابیب سمیت مختلف علاقوں میں سائرن بج اٹھے،بنی براک میں متعدد اسرائیلی زخمی ہوگئے۔
متحدہ عرب امارات اورسعودی عرب پر بھی نئے ڈرون حملے کیےگئے،ابوظبی کی گیس تنصیبات میں آگ بھڑک اٹھی،میزائل کا ملبہ گرنے سے 12 افراد زخمی ہوگئے،بحری میں بھی ڈرون کا ملبہ گھر پرگرگیا،جس کے نتیجےمیں چار افراد زخمی ہوئے،اسرائیل اورامریکا کی ایران پر بھی جارحیت جاری ہے،تہران اور کاراج پر شدید بمباری کی گئی،
ایرانی صدر نےامریکا کی دوغلی پالیسی بےنقاب کردی،کہاجب میں امریکی عوام سےمخاطب تھاتب ہمارے رہنماؤں پرحملےکیےگیے،دنیا فیصلہ کرے کہ کون مذاکرات میں مصروف اورکون دہشتگردی میں ملوث ہے۔
ایران کے خلاف جنگ میں اب تک 13 اہلکار ہلاک، 365 زخمی ہوئے، پینٹاگون
پینٹاگون کی جانب سے ایران جنگ میں جانی نقصان کی تفصیلات جاری کردی گئیں۔
پینٹاگون کےمطابق ایران کے خلاف جنگ میں اب تک 13 اہلکار ہلاک، 365 زخمی ہوئے،زخمیوں میں امریکی فوج کے 247،بحریہ کے 63 فضائیہ کے 36 اہلکارشامل ہیں،حال ہی میں مشرق وسطیٰ پہنچنے والی میرینز کے 19 اہلکار بھی زخمی ہوئے۔
ایران نے امریکا کا ایک اور ہیلی کاپٹر تباہ کردیا،کویت میں چنوک ہیلی کاپٹر ڈرون حملے میں تباہ ہوئے،ایرانی میڈیا نے تباہ شدہ ہیلی کاپٹر کی تصاویر جاری کردی۔













