الیکشن 2024اور انٹرنیٹ کی بندش کے حوالے سے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی وضاحت آگئی۔
پی ٹی اے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومت پاکستان الیکشن کے دن انٹرنیٹ بند نہیں کرے گی، ”انتخابات کے دن انٹرنیٹ کی سہولت صارفین کو میسر ہو گی“۔
پی ٹی اے نے واضح کرتے ہوئے کہا کہ انٹرنیٹ بغیر کسی رکاوٹ کے کام کرے گا۔
خیال رہےکہ سوشل میڈیا پر اس حوالے سے قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں کہ 8 فروری یعنی الیکشن کے روز انٹرنیٹ بند رہے گا۔ گزشتہ روز نگران وزیر داخلہ گوہر اعجاز نے بھی اپنے بیان میں کہا تھا کہ انٹرنیٹ کی بندش کے حوالے سے ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔