ملک میں سیمنٹ کی قیمتوں میں گزشتہ ہفتے کے دوران معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔
پاکستان بیورو برائے شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق یکم فروری کو ختم ہونے والے ہفتےمیں ملک کے شمالی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط قیمت 1221 روپے ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے کے 1227 روپے کے مقابلہ میں 0.48فیصد کم ہے۔
رپورٹ کے مطابق ملک کے جنوبی علاقوں میں یکم فروری کو ختم ہونے والے ہفتہ میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط قیمت 1188 روپے ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے میں بھی 1188 روپے تھی۔
اعداد وشمار کے مطابق اسلام آباد میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط قیمت 1187، راولپنڈی 1187، گوجرانوالہ 1260، سیالکوٹ 1267، لاہور 1280، فیصل آباد 1240، سرگودھا 1212، ملتان 1228، بہاولپور 1240، پشاور 1180 اور بنوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط قیمت 1150 روپے ریکارڈکی گئی۔
دوسری جانب کراچی میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط قیمت 1172، حیدرآباد 1180، سکھر 1250، لاڑکانہ 1173، کوئٹہ 1205 اور خضدار میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط قیمت 1150 روپے ریکارڈ کی گئی۔