وزیرداخلہ گوہراعجاز نےاپنےبیان میں کہاانتخابات کےروز انٹرنیٹ کی بندش سے متعلق فیصلہ نہیں ہوا،نگران حکومت پرامن او شفاف الیکشن کا انعقاد یقینی بنائے گی۔
وزیرداخلہ گوہراعجاز نےوزیراطلاعات مرتضیٰ سولنگی کےہمراہ اسلام آبادمیں میڈیا بریفنگ میں کہا،انتخابی امیدواروں میں کسی قسم کا تناؤ نہیں،خطرہ صرف ان قوتوں سے ہےجو پاکستان کو غیرمستحکم دیکھنا چاہتی ہیں،امن دشمن یہ مت بھولیں کہ پاک فوج اور پولیس سمیت ہماری تمام سیکیورٹی فورسزان کے عزائم خاک میں ملانےکیلئےموجود ہیں۔
وزیرداخلہ نےکہاالیکشن کیلئےمجموعی طور پر90ہزار777 پولنگ اسٹیشن ہیں،ملک بھرمیں 44 ہزار پولنگ اسٹیشنز کو نارمل کیٹگری میں رکھا گیا،20 ہزار 985 پولنگ اسٹیشنز حساس قراردیئےگئے ہیں،16 ہزار 766 پولنگ اسٹیشنز انتہائی حساس ہیں۔
وزیرداخلہ گوہراعجاز نےبتایا کہ 5 لاکھ 11 ہزارپولیس اہلکارالیکشن سیکیورٹی ڈیوٹی پرہیں،ایک لاکھ 37 ہزارسےزیادہ اہلکار تعینات کیےگئے ہیں، اوسطا فی پولنگ اسٹیشن 7 سے 8 سیکیورٹی اہلکارتعینات ہیں۔
پرامن اورشفاف الیکشن کےانعقاد پرکوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، عوام جسے چاہیں آزادی سے ووٹ دیں، آرمرڈ فورسز سول آرمرڈ فورسز آپ کو تحفظ فراہم کریں گی۔
جہاں سی سی ٹی وی ہےوہاں چہرہ شناسی ٹیکنالوجی استعمال ہوگی،پاکستان کا امن تباہ کرنے کا سوچنے والوں پر ہماری کڑی نظر ہے۔