عام انتخابات 2024 کے انعقاد میں 44 گھنٹے باقی رہ گئے ہیں۔پرامن الیکشن یقینی بنانے کے لیے سکیورٹی انتظامات مکمل کیے جا چکے ہیں ۔
لاہور پولیس نےانتہائی حساس علاقوں کی جیوٹیگنگ مکمل کرلی جبکہ دشمن دار گروپس سےشورٹی بونڈزبھی لیےجاچکےہیں،لاہورسمیت پنجاب بھرمیں سکیورٹی کے مزیدکیا اقدامات کیے جارہے ہیں۔
پولیس کا کہنا ہےکہ لاہور کے 4300 سےزائد پولنگ اسٹیشنز کے لیے 26 ہزار اہلکار، 2ہزار خواتین اہلکاربھی لاہور کے پولنگ اسٹیشنزپرڈیوٹی دیں گی،یکم جنوری سے 5 فروری تک 519 سرچ آپریشنز،51 ہزار افرادکی چیکنگ کی۔
سرچ آپریشنزمیں 10 اشتہاری گرفتارکیے،پنجاب کے49ہزار سے زائد پولنگ اسٹیشنز کے لیے 1 لاکھ 30ہزارکی نفری تعینات ہوگی،ایک ارب 35کروڑکی لاگت سے23 ہزار کیمروں کی تنصیب کاکام مکمل کرلیا۔
انتہائی حساس علاقوں اورپولنگ اسٹیشنزکی جیوٹیگنگ مکمل کرلی، دفعہ144کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی ہوگی۔پاک فوج،رینجرز اورپولیس کےدستےپٹرولنگ یقینی بنائیں گے۔