آسٹریلوی کرکٹ بورڈ کی جانب سے دورہ نیوزی لینڈ کے لئے ٹی 20 سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا۔
آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کے خلاف رواں ماہ ہونے والی ٹی 20 سیریز کے لیے اہم کھلاڑیوں کو واپس بلا کر رواں سال ہونے والے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے اپنی تیاریوں کو تیز کر دیا ہے۔
دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی سیریز امریکا میں منعقدہ ایونٹ سے قبل آخری دو طرفہ سیریز ہوگی۔
منگل کو اعلان کردہ سکواڈ کے مطابق فاسٹ باؤلر پیٹ کمنز اور مچل سٹارک کی 15 رکنی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے جبکہ آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ کے ہیرو ٹریوس ہیڈ اور ساتھی بیٹر سٹیو سمتھ بھی سکواڈ میں شامل ہیں۔
آل راؤنڈر مچل مارش، پیٹ کمنز کی شمولیت کے باوجود ٹیم کی قیادت کریں گے۔
یاد رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی 20 سیریز کے میچز 21 ،23 ،اور 25 فروری کو کھیلے جائیں گے۔
کینگروز کے سکواڈ میں کپتان مچل مارش، مچل سٹارک ،پیٹ کمنز، ٹریوس ہیڈ ، سٹیو سمتھ ، ٹم ڈیوڈ ، ڈیوڈ وارنر، ایڈم زمپا، گلین میکسویل ،میتھیو ویڈ اور مارکس سٹوئنس شامل ہیں۔