متحدہ عرب امارات میں 24 قیراط سونے کی دس گرام قیمت میں 30 درہم کی بڑی کمی ہوگئی۔
عرب میڈیا کے مطابق یو اے ای گولڈ مارکیٹ میں 24 قیراط دس گرام سونے کی قیمت 30 درہم کمی سے 2440 درہم پر آگئی، 22 قیراط سونا بھی 27.50 درہم سستا ہوکر 22260 درہم پر آگیا۔
رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کے مختلف شہروں کی عام مارکیٹ میں 24 قیراط دس گرام سونا 2447.50 درہم جبکہ 22 قیراط 10 گرام 2267.50 درہم میں فروخت ہورہا ہے۔
پاکستان میں سونے کی قیمت میں 1200 روپے کمی ہوئی، جس کے بعد فی تولہ دو لاکھ 14 ہزار 800 روپے پر آگیا۔