سعودی قومی مرکز برائے قرضہ جات نے کہا ہے کہ مقامی شہریوں کے لیے قومی بچت سکیم کا آغاز اتوار سے کر دیا گیا ۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق قومی مرکز برائے قرضہ جات کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی ریال پر مبنی حکومتی صکوک خریدنے پر فروری کے مہینے میں 5.64 فیصد منافع ملے گا۔
ترجمان نے کہا ہے کہ رجسٹریشن منگل 6 فروری تک جاری ہے جس میں ایک شیئر کی قیمت ایک ہزار ریال ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’شہری زیادہ سے زیادہ 200 شیئر خرید سکتے ہیں جن کی مالیت کی حد دو لاکھ ریال ہے ۔
واضح رہے کہ بچت سکیم کو ’صح‘ کا نام دیا گیا ہے اور یہ شریعت اسلامی کے موافق منافع بخش ہے جو 18 سال سے زیادہ عمر کے شہریوں کے لیے ہے۔