مقبوضہ کشمیر پر بھارت کے غاصبانہ قبضے کو 76 سال مکمل ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق تفصیلات کے مطابق روئے زمین پر آزادی کی سب سے بڑی جدوجہد 76 سال سے جاری ہے، کشمیر کی جدوجہد آزادی میں ایک دن بھی ایسا نہیں آیا جب کشمیریوں کے قدم ذرا بھی ڈگمگائے ہوں۔
مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے جاری نسل کشی پچھلے 75 سال سے جاری ہے، بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی ایسی پامالی کہ انسانیت بھی شرما جائے، کشمیر جسے جنت کی نظیر سمجھا جاتا ہے آج اس کشمیر میں کوئی انسان محفوظ نہیں۔
کشمیر کی خوبصورت وادیاں آج چیخ چیخ کر انسانی حقوق کی پامالی کی دہائیاں دے رہی ہیں، گمنام قبریں، زیادتی کا نشانہ بننے والی کشمیری خواتین اور ہزاروں یتیم بچے بھارت کی جنونی فسطائیت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
عالمی سطح پر جمہوریت کی سب سے بڑی دعویدار ریاست نے مقبوضہ کشمیر میں 10 لاکھ سے زائد غیر قانونی طور پر فوجی تعینات کر رکھے ہیں، کشمیر کے متعلق اقوام متحدہ کی قراردادیں کشمیر کو حق خود ارادیت کا پورا پورا حق دیتی ہیں لیکن بھارتی قابض فوج نے کشمیریوں کو اپنے ہر ایک بنیادی حق سے محروم کر رکھا ہے
76 years of #Indian occupation in #Kashmir mark dark chapter of ongoing human rights violations.
— SAMAA TV (@SAMAATV) February 5, 2024
The once heavenly #Kashmir now echoes with the cries of injustice & oppression. #SamaaTV #KashmirSolidarityDay pic.twitter.com/vYAzLUDD08
مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کرنے کے لیے بھارت نے آئین کو بھی تبدیل کر دیا ہے، آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد آبادیاتی تبدیلیوں کے باعث 8 لاکھ سے زائد غیر کشمیریوں کو کشمیری ڈومیسائل دیے جا چکے ہیں۔
بھارت کا مقبوضہ کشمیر پر غاصبانہ قبضہ نہ صرف غیر قانونی ہے بلکہ اقوام متحدہ اور سیکیورٹی کونسل کی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی بھی ہے، ایک لاکھ سے زائد کشمیری شہید ہو چکے ہیں اور کئی ہزاروں کشمیری غیر قانونی طور پر بھارتی فوج کے قبضے میں ہیں۔
مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے کھلی انسانی حقوق کی پامالی اقوام متحدہ اور دیگر انسانی حقوق کی تنظیموں کے لیے لمحہ فکریہ ہے، جہاں پاکستان خطے میں امن اور خوشحالی کے لیے ہر طرح کی کوششیں کر رہا ہے وہیں بھارت نے تاریخی بابری مسجد کو گرا کر رام مندر کی تعمیر کروائی۔
آزادی کے جذبے سے سرشار کشمیری قوم آج بھی ایک وعدے کی وفا کر رہی ہے جو کہ اقوام متحدہ کی جانب سے ان کو حق خودارادیت کا ملا ہوا ہے، یہ وہ حق ہے جو بھارت نے زبردستی اور ظلم و بربریت کا استعمال کر کے کشمیریوں سے چھین لیا ہے۔