سعودی عرب کی ماڈل رومی القحطانی نے ’مس اینڈ مسز گلوبل ایشین 2024‘ مقابلۂ حسن کے دوسرے ایڈیشن میں شرکت کی ہے۔
عرب نیوز کے مطابق مس اینڈ مسز گلوبل ایشین مقابلۂ حسن ہفتے ملائیشیا میں منعقد ہوا، رومی القحطانی اس مقابلۂ حسن میں شرکت کرنیوالی پہلی سعودی ماڈل ہیں۔
رپورٹ کے مطابق مسز گلوبل ایشین 2024ء کا ٹائٹل فلپائن سے تعلق رکھنے والی ڈیان شین میگ ایبو نے اپنے نام کیا، گزشتہ برس کی فاتح بورین ماڈل کیمی ٹامس نے میگ ایبو کو تاج پیش کیا۔
سنگاپور کی جیسیکا لونگ کو مس گلوبل ایشین 2024ء کا تاج پہنایا گیا، انہیں فلپائن کی مس گلوبل ایشین 2023ء گلیام کنڈنگن نے تاج پہنایا۔
آسٹریلیا، بورنیو، بھارت، انڈونیشیا، جاپان، تھائی لینڈ، فلپائن، سنگاپور، سعودی عرب، ویت نام، بنگلہ دیش، میانمار اور ملائیشیا سمیت 12 ممالک اور خطوں کے 25 مدمقابل نے اس سال کے مقابلے میں حصہ لیا۔
گزشتہ ماہ 27 جنوری کو ختم ہونیوالے مقابلے کے دوران رومی القحطانی اپنے آٹھ لاکھ 70 ہزار انسٹاگرام فینز کو اس مقابلے سے متعلق مسلسل اپ ڈیٹ کرتی رہیں۔
اس ایونٹ کے دوران وہ خوبصورت گاؤن سے لے کر کھیلوں کے لباس اور روایتی سعودی لباس تک مختلف انداز میں جلوہ گر ہوتی رہیں۔
رومی القحطانی نے ایک پوسٹ میں کہا کہ ’مجھے ملائیشیا میں منعقد ہونے والے مس ایشیا انٹرنیشنل 2024ء کے مقابلے میں شرکت کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔