عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں کمی سے پاکستان میں بھی سونا سستا ہوگیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کےمطابق 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 1700 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 16 ہزارہوگئی،جبکہ دس گرام سونے کے بھاؤ 1458 روپےکی کمی سے 185185 روپے پرآ گئے۔
اس کے علاوہ 10 گرام کے 22 قیراط کی قیمت 1 لاکھ 69 ہزار 753روپےریکارڈ کی جا رہی ہے۔
دوسری جانب انٹرنیشنل مارکیٹ میں 15 ڈالر کم ہوکر فی اونس سونے کے ریٹ 2059 ڈالر ہوگئے۔