پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں رواں مالی سال کے پہلے 7 ماہ (جولائی 2023ء تا جنوری2024ء) میں سالانہ بنیادوں پر 13 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
او سی اے سی اور اے ایچ آر کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں ملک میں مجموعی طور پر 9.07 ملین ٹن پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 13 فیصد کم ہے۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں ملک میں 10.47 ملین ٹن پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جنوری میں ملک میں 1.38 ملین ٹن پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو دسمبر کے مقابلے میں 12 فیصد زیادہ اور گزشتہ سال جنوری کے مقابلے میں 4 فیصد کم ہے۔
رپورٹ کے مطابق دسمبر میں ملک میں 1.24 ملین ٹن اور گزشتہ سال جنوری میں 1.44 ملین ٹن پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔
اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں ملک میں 4.18 ملین ٹن پیٹرول، 3.67 ملین ٹن ہائی اسپیڈ ڈیزل اور 0.75 ملین ٹن فرنس آئل کی فروخت ریکارڈ کی گئی۔