ملک بھر میں سونے کی قیمت میں ایک ہزار روپے سے زائد کا اضافہ ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 14 ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے بعد نئی قیمت دو ہزار 74 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔
عالمی منڈی میں قیمت بڑھنے کے باعث پاکستان بھر کر صرافہ بازاروں میں بھی سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 1400 روپے بڑھ کر دو لاکھ 17 ہزار 700 روپے ہوگئی۔
دس گرام سونے کے بھاؤ میں 1201 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد نئی قیمت 1 لاکھ 86 ہزار643 روپے ہوگئی۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز سونے کی قیمت میں 800 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔