وفاقی وزارت داخلہ نے ممنوعہ بور کے اسلحہ لائسنس کے اجراء پر تاحکم ثانی مکمل پابندی عائد کردی ہے ۔
وزارت داخلہ نے ممنوعہ بورکےاسلحہ لائسنس کےاجراء پرپابندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق اسلحہ لائسنس کے اجراء پر پابندی فوری نافذ العمل ہوگی جو تاحکم ثانی برقرار رہے گی۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے ممنوعہ بور کے اسلحہ لائسنس کے اجراء پر پابندی عوامی مفاد میں لگائی گئی ہے۔