سال کے دوسرے ماہ کے پہلے روز ہی سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرزصرافہ ایسوسی ایشن کےمطابق 24 قیراط سونے کی قیمت میں 800 روپے کا اضافہ ہوا ہے،۔24 کیرٹ فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 16 ہزار 300 روپے ریکارڈ کی جارہی ہے۔
جنوری میں سونے کی قیمت میں 4 ہزار 5 سو روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی
دس گرام سونے کے بھاؤ 686 روپے کےاضافے سے 1 لاکھ 85 ہزار 442 روپے ہوگئے،دوسری جانب انٹرنیشنل مارکیٹ میں 5 ڈالر بڑھکر فی اونس سونا 2060 ڈالر کا ہوگیا۔