ایف سی بلوچستان نارتھ نے لاکھوں لیٹر ایرانی ڈیزل پنجاب سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔
تفصیلات کے مطابق ایف سی بلوچستان نارتھ کا اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے اور اس سلسلے میں 30 جنوری جنوری 2024 کو ایف سی بلوچستان نارتھ کی جانب سے بڑی کاروائی عمل میں لائی گئی۔
ایف سی بلوچستان نے براستہ بلوچستان پنجاب کی جانب ایرانی ڈیزل سمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنایا گیا، انسداد اسمگلنگ کی یہ کاروائی بلوچستان کے ضلع مسلم باغ میں قومی شاہرہ پر کی گئی۔
اعلامیے کے مطابق اسمگلرز نے 6 ٹرکوں کے ذریعے تقریبا 3 لاکھ لیٹر ایرانی ڈیزل پنجاب اسمگل کرنے کی کوشش کی، ایف سی بلوچستان نارتھ کے جوانوں نے خفیہ اطلاعات ملنے پر بروقت کاروائی عمل میں لائی۔
ایف سی کے جوانوں کی جانب سے ضبط شدہ غیر قانونی ڈیزل ضروری کاروائی کے بعد حکام کے حوالے کر دیا گیا۔