امریکی ڈالر کی قدر میں روپ کے مقابلے میں کمی کا رجحان آج بھی برقرار ہے۔
کرنسی ڈیلرز کے مطابق کاروبار کے آغاز پر انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 20 پیسے کی کمی ہوگئی، جس سے انٹر بینک میں ڈالر کی 279 روپے 30 پیسے کا ہوگیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 5 پیسے سستا ہوگیا۔ انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 279 روپے 50 پیسے کا ہو گیا تھا۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال ستمبر میں انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 307 روپے جبکہ اوپن مارکیٹ میں 319 روپے تک پہنچ گیا تھا تاہم نگراں حکومت کی جانب سے کریک ڈاؤن کے بعد ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے اور ستمبر سے ابتک ڈالر کی قدر میں مجموعی طور پر تقریباً 28 روپے کی کمی دیکھی گئی ہے۔