ماہ جنوری میں سونے کی فی تولہ قیمت 4 ہزار 500 روپے کم ہوئی ہے۔
آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کےمطابق جنوری کے آخری روز ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 600 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 15 ہزار 500 روپے ہے،اس کے علاوہ 10 گرام سونے کا بھاؤ 515 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 84 ہزار 756 روپے ریکارڈ کیا گیا۔
عالمی بازارمیں سونےکی قیمت 2 ڈالرکم ہوکر 2 ہزار 35 ڈالرفی اونس ہے۔پاکستان میں سونے کی عالمی قیمت 20 ڈالر پریمیم شامل کرکے 2 ہزار 55 ڈالر فی اونس ریکارڈکی جارہی ہے۔