فروری میں بجلی صارفین کومزیدجھٹکےلگیں گے،نیپرا نےدسمبرکی فیول پرائس ایڈ جسٹمنٹ کی مدمیں فی یونٹ قمیت میں 5 روپے 62 پیسے اضافے کی ابتدائی منطوری دے دی۔
بجلی 5روپے62 پیسےفی یونٹ مہنگی کرنےکی درخواست پرسماعت چیئرمین نیپرا وسیم مختیارکی سربراہی میں ہوئی۔سی پی پی اے نےبتایا کہ ریفرنس فیول پرائس پانچ روپے چالیس پیسے مقررکی گئی تھی۔
فروری میں ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مدمیں بجلی صارفین 42 ارب روپے اضافی اداکریں گے۔نیپرا نےسینٹرل پاورپرچیزنگ ایجنسی کی درخواست کی ابتدائی منظوری دے دی۔
دسمبرمیں بجلی کی فی یونٹ لاگت گیارہ روپےفی یونٹ رہی۔اعدادوشمارکاجائزہ لینے کےبعد تفصیلی فیصلہ جاری کیا جائےگا۔