*بلوچستان کے علاقے ”مچھ“ میں دہشتگردوں کے بزدلانہ حملہ میں مارے جانے والے دہشت گردوں کی تصاویر منظرِ عام پر آ گئیں*
مچھ حملےکی ذمہ داری بھارتی سپانسرڈ کالعدم تنظیم بلوچستان لبریشن آرمی نے قبول کی تھی،اس حملےمیں 9دہشتگردوں کو جہنم واصل جبکہ3دہشتگردوں کو زخمی حالت میں گرفتارکیا گیا،تصاویرمیں دہشت گردوں کو مختلف جگہوں پر چھپتے دیکھاجاسکتا ہے۔
مچھ حملے میں سیکیورٹی فورسزکی بروقت کارروائی سےاس حملےکو ناکام بنایا گیا، لاپتہ افرادکا راگ الاپنے والےملک دشمن عناصر اگر اس وقت اپنی آنکھوں سے بغض کی پٹی اتارکردیکھیں تو مچھ حملے میں مارے جانے والے بہت سے دہشتگرد حقیقت میں لاپتہ افراد ہیں۔
پہلےبھی کئی دفعہ دہشت گردانہ حملوں میں اِسی طرح کے لا پتہ افراد کے شامل ہونے کے ثبوت منظرِعام پرآچکے ہیں،یہ بات بھی روز روشن کی طرح عیاں ہو چکی ہےکہ بھارت را کو استعمال کرتے ہُوئے پاکستان میں مسلسل بد امنی پھیلا رہا ہے۔
را سے جڑے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بھی مسلسل پاکستان میں بدامنی اور انتشار کو ہوا دے رہے ہیں۔