مسلسل دو روز کے اضافے کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 600 روپے کی کمی دیکھی گئی ہے۔
آل سرافہ ایسویشن کےمطابق24 کیرٹ فی تولہ سونے کی قیمت 600 روپے کم ہوکر 215500 روپے پر آ گئی،دس گرام سونے کے بھاؤ 515 روپےگھٹ کر 1 لاکھ 84 ہزار 756 روپے ہوگئے۔
جبکہ 10 گرام کے 22 قیراط سونےکی قیمت 1 لاکھ 69 ہزار 360 روپےریکارڈ کی جارہی ہے،گزشتہ روز سونے کی قیمت میں 700 روپے کا اضافہ دیکھا گیا تھا۔
دوسری جانب انٹرنیشنل مارکیٹ میں 2 ڈالر کمی سے فی اونس سونا 2055 ڈالر کا ہوگیا۔