لاہور میں سردی کی شدت نسبتاً کم ،مگر نمونیا کےمریضوں کی تعداد میں اضافہ برقرار ہے،ایک روز کے دوران لاہور میں تین مزید بچے جاں کی بازی ہار گئے۔
محکمہ صحت پنجاب کےمطابق گزشتہ ایک روز کےدوران پنجاب میں نمونیا کے 869 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، لاہور میں 177 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔
ترجمان محکمہ صحت کےمطابق پنجاب میں رواں سال نمونیا سے 258 اموات اور 14 ہزار 530 کیسز رپورٹ ہوئے،جبکہ لاہور میں رواں سال نمونیا سے 53 اموات اور 2 ہزار 490 کیسزرپورٹ ہوئے۔