پاکستان تحریک انصاف نے کراچی کے علاقے تین تلوار میں پرُ تشدد ریلی کا انعقاد کرتے ہوئے جہاں لوگوں کی پراپرٹی کو نقصان پہنچایا وہیں پولیس پر بھی تشدد کیا جبکہ ایک پولیس اہلکار کو اتنا مار کہ وہ بے ہوش گیا جسے دیگر لوگوں نے بڑی مشکل سے مشتعل کارکنان میں سے نکالا۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نے کراچی کے علاقے تین تلوار پر غیر قانونی طریقے سے ریلیوں کا انعقاد کیا اور اس دوران سڑکیں بلا ک کرتے ہوئے شہریوں کی پراپرٹی کہ نہ صرف نقصان پہنچایا جبکہ قانون نافذکرنے والے اداروں کے اہلکاروں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا ۔
اس دوران پی ٹی آئی کارکنان کاایک جتھہ ایس ایچ او پر چڑھ دوڑا اور ڈنڈوں سے مار مار کر اس کی حالت بری کر دی ، جب پولیس اہلکار بے ہوش ہو کر نیچے گرپڑا تو قریب کھڑے لوگوں نے اس کی مدد کرنا چاہی اور ڈنڈوں سے مسلح پی ٹی آئی کارکنان کے نرغے سے نکالا ۔
اس ویڈیو کو مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نوازشریف کی جانب سے شیئر کیا گیا اور مطالبہ کیا گیا کہ ان لوگوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جانی چاہیے جنہوں نے قانون کی دھجیاں اُڑا کر رکھ دیں۔