سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی یرکارڈ کی گئی ہے۔
سعودی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی گولڈ مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کے نرخوں میں کمی یرکارڈ کی گئی ،24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 243.39 ریال، 22 قیراط ایک گرام 223.11 اور 18 قیراط 182.54 ریال رہی جبکہ 21 قیراط ایک گرام سونا 212.96 ریال میں فروخت کیا جاتا رہا۔
گولڈ مارکیٹ میں 21 قیراط 8 گرام گنی 2,044.46 ریال، 22 قیراط 2,141.82 ریال جبکہ 24 قیراط 8 گرام گنی کی قیمت 2,336.53 ریال رہی جبکہ ایک کلو گرام سونے کے نرخ 245,090.90 ریکارڈ کیے گئے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان میں بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں 300 روپے کی کمی ہو گئی۔ جس کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 13 ہزار 900 روپے پر آگیا ہے جبکہ 10 گرام گرام سونا 257 روپے سستا ہو کر ایک لاکھ 83 ہزار 385 روپے کا ہوگیا۔