پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے اپنے والد اور سابق گورنر پنجاب میاں اظہر کی گرفتاری کا دعویٰ کر دیا۔
خیال رہے کہ سابق گورنر پنجاب میاں اظہر لاہور کے حلقہ این اے 129 نے پی ٹی آئی کے امیدوار ہیں جبکہ حماد اظہر 9 مئی کے واقعات کے بعد رپورش ہیں اور انہیں عدالت کی جانب سے اشتہاری قرار دیا جا چکا ہے۔
سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ایک پیغام میں حماد اظہر نے اپنے والد کی گرفتاری کا دعویٰ کیا ہے۔
اپنے پیغام میں حماد اظہر کا کہنا تھا کہ ان کے والد حلقے میں ریلی کی قیادت کرنا چاہتے تھے مگر پولیس نے ان کے 82 سالہ والد کو گرفتار کر لیا ہے۔
بزدل لاڈلے اور خوفزدہ حکومت کے حکم پر میرے والد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ این اے 129 کے کارکن اپنے اپنے مقام سے ریلیاں نکالیں۔ pic.twitter.com/cFXX2icbK1
— Hammad Azhar (@Hammad_Azhar) January 28, 2024
حماد اظہر کی جانب سے اپنے پیغام کے ساتھ میاں اظہر کی تصویر بھی جاری کی گئی ہے۔