سابق صوبائی وزیر میاں عطا مانیکا کے بیٹے میاں حیات مانیکا پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کا حصہ بن گئے۔
مسلم لیگ نواز کی جانب سے پاکپتن کے صوبائی حلقہ پی پی 193 کا ٹکٹ حیات مانیکا کی جگہ فاروق مانیکا کو دیا گیا جس پر انہوں نے ناراضگی اختیار کرتے ہوئے پی ٹی آئی میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔
خیال رہے کہ فاروق مانیکا بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے سابق دیور اور خاور مانیکا کے بھائی ہیں۔
دوسری جانب تحریک انصاف کے آزاد امیدوار راؤ عمر ہاشم پی پی 193 سے میاں حیات مانیکا کے حق میں دستبردار ہوگئے ہیں جس کے بعد حیات مانیکا کا مقابلہ فاروق مانیکا سے ہوگا۔