بین الاقوامی مارکیٹ کے زیراثر ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں معمولی کمی دیکھی گئی۔
کرنسی ڈیلرز کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 300 روپے کی کمی ہو گئی۔ جس کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 13 ہزار 900 روپے پر آگیا ہے جبکہ 10 گرام گرام سونا 257 روپے سستا ہو کر ایک لاکھ 83 ہزار 385 روپے کا ہوگیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 400 روپے فی تولہ اضافہ ہوگیا تھا تاہم جمعرات کو فی تولہ سونے کی قیمت میں 1400 روپے کی کمی دیکھی گئی تھی۔