پنجاب سمیت لاہور بھر میں خشک سردی برقرار نمونیا کےکیسز بڑھنے لگے۔
پنجاب میں 24 گھنٹوں کےدوران مزید 7 بچے نمونیہ سے انتقال کر گئے،پنجاب میں 36 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 122 نمونیا کیسز رپورٹ ہوئے، لاہورشہر میں ایک روز کے دوران 280 سے زائد مزید کیسز رپورٹ ہوئے۔
رواں سال صوبے میں نمونیا کے 12 ہزار سے کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں،اسی حوالے سے حکومت نے شہریوں کو نمونیا سے بچاؤ کیلئے ویکسین لگوانے کی ہدایات کی ہیں۔