متحدہ عرب امارات میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں ریال مزید سستا ہوگیا، بھارتی روپیہ اور بنگلہ دیشی ٹکا مستحکم رہا۔
عرب میڈیا کے مطابق 26 جنوری 2024ء کو پاکستانی روپے کے مقابلے میں یو اے ای درہم 14 پیسے کمی سے 76 روپے پر بند ہوا، کاروبار کے دوران نرخ ایک موقع پر 24 پیسے تک گر گئے تھے۔
عرب میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اب ایک ہزار پاکستانی روپے میں 13.15 درہم ملیں گے۔
رپورٹ کے مطابق بھارتی روپے کے مقابلے میں اماراتی درہم 22.51 روپے اور بنگلہ دیشی ٹکا 33.24 پر مستحکم رہے۔
واضح رہے کہ پاکستان کے انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت 8 پیسے کی کمی سے 279.59 روپے پر آگئی۔