ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 400 روپے فی تولہ اضافہ ہو گیا ہے۔
آل سرافہ ایسویشن کےمطابق پاکستان میں فی تولہ سونے کی 400 روپے کا اضافہ دیکھا گیا،جس کے بعد 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 2لاکھ 14 ہزار 200 روپے ہوگئی ہے۔
10 گرام کے 24 قراط سونے کی قیمت میں 342 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 83 ہزار 642 روپے ریکارڈ کی جارہی ہے،جبکہ 10 گرام کے 22 قیراط سونے کی قیمت 1 لاکھ 68 ہزار338 روپے ہوگئی ہے۔
گزشتہ روز فی تولہ سونے کی قیمت میں 1400 روپے کی کمی دیکھی گئی تھی۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 5 ڈالر کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد قیمت 2 ہزار 40 ڈالر فی اونس ریکارڈ کی جارہی ہے۔