کنٹرول لائن کےدونوں جانب اوردنیا بھر میں مقیم کشمیریوں نے بھارت کے یوم جمہوریہ یوم سیاہ کےطور پر منایا،مختلف شہروں میں جلسےجلوس اورریلیوں کا انعقادکیا گیا مظفرآباد میں سکولوں کے بچوں نے سب سے بڑی ریلی نکالی اور مارچ کیا ۔
آزادکشمیر کےدارالحکومت مظفرآباد میں مختلف سکولوں کے بچوں نے یوم سیاہ کے موقع پرسب سے بڑی ریلی نکالی بچوں نےآزادی چوک تک مارچ کیا سیاہ غبارے سیاہ جھنڈے بینراٹھائے شرکا نےنعرہ بازی کی مشتعل مظاہرین نےبھارت کا جھنڈا بھی نذر آتش کردیا۔
کشمیری تنظیم پاسبان حریت کےزیراہتمام بھی احتجاجی مظاہرہ کیا گیا،مظفرآباد میں پریس کلب کے سامنے جموں کشمیر لبریشن سیل کے زیر اہتمام جلسہ عام کا انعقاد کیا گیا،آزادکشمیر کے دیگر شہروں میں بھی یوم سیاہ کے موقع پر احتجاجی مظاہرے کئے گئے