پاکستان اسٹاک ایکسچینج ( پی ایس ایکس ) میں کاروبار کے آغاز پر تیزی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔
کاروباری ہفتے کے آخری روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر تیزی کا رجحان ہے اور ہنڈریڈ انڈیکس 200 پوائنٹس بڑھ کر 64 ہزار 500 پوائنٹس کی سطح پر پر پہنچ گیا ہے۔
کاروبار کے آغاز پر آئل اینڈ گیس سیکٹر کے شیئرز میں سرمایہ کار سرگرم ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز تین دن کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی اختتام ہوا تھا اور ہنڈریڈ انڈیکس 524 پوائنٹس گر کر 64298 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔