متحدہ عرب امارات میں ایک روز بعد ہی پاکستانی روپے کے مقابلے میں ریال سستا ہوگیا، بھارتی روپے کی قدر بھی گرگئی، بنگلہ دیشی ٹکا مستحکم رہا۔
عرب میڈیا کے مطابق 25 جنوری 2024ء کو پاکستانی روپے کے مقابلے میں یو اے ای درہم 2 پیسے کمی سے 76.14 روپے پر بند ہوا، کاروبار کے دوران نرخ 11 پیسے کم ہوئے تھے۔
عرب میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اب ایک ہزار پاکستانی روپے میں 13.13 درہم ملیں گے۔
رپورٹ کے مطابق بھارتی روپے کے مقابلے میں اماراتی درہم ایک پیسے کی کمی سے 22.51 روپے پر آگیا، بنگلہ دیشی ٹکے کے نرخ 33.24 پر مستحکم رہے۔
واضح رہے کہ پاکستان کے انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت 279.67 روپے پر مستحکم ہے۔