قومی ٹیم کے ڈائریکٹر محمد حفیظ نے قائم مقام چیئرمین پی سی بی شاہ خاور سے ملاقات کی ہے جس دوران سی ای او سلمان نصیر بھی موجود تھے ، چیئرمین کے بعد محمد حفیظ نے سی ای او سے بھی الگ ملاقات کی ۔
محمد حفیظ نے ملاقات میں قائم مقام چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ شاہ خاور کو دورۂ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ سے متعلق آگاہ کیا۔انہوں نے بتای کہ کھلاڑی مکمل طور پر فوکس نہیں تھے ،ملاقات میں پاکستان کی کرکٹ کی بہتری کے حوالے سے بھی اقدامات پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔
محمد حفیظ نے بورڈ کے عہدیداروں سے اپنے کنٹریکٹ سے متعلق بھی تبادلہ خیا ل کیا کیونکہ ٹیم ڈائریکٹر کا کنٹریکٹ ختم ہو چکا ہے ، بورڈ نے محمد حفیظ کو آئی پی سی سے گائیڈ لائنز لینے کے بعد بتانے کا کہا،بورڈ نے محمد حفیظ کو کنٹریکٹ کے حوالے سے جلد آگاہ کرنے کی یقین دہانی کرائی، وزارت آئی پی سی نے بورڈ کو طویل کنٹریکٹ دینے ڈے روک رکھا ہے ۔