مشن ڈائریکٹر یو ایس ایڈ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے ماحول سازگار بنانے کیلئے کام جاری رہے گی، پاکستان میں چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروبار کی مدد کر رہے ہیں، موسمیاتی تبدیلیوں کے پاکستان کو تباہ کن نتائج کا سامنا کرنا پڑا۔
پاکستان میں یو ایس ایڈ کی مشن ڈائریکٹر کیٹ سوم وونگسری نے نمائندہ سماء سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی ایک سنگین عالمی مسئلہ ہے اور پاکستان نے موسمیاتی تبدیلیوں کے تباہ کن نتائج کا سامنا کیا ہے، یو ایس ایڈ اس چیلنج سے نمٹنے کیلئے پاکستان کی مدد کر رہا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے ماحول سازگار بنانے کیلئے کام جاری رہے گا، امریکا گرین گیمنگ کے ذریعے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کررہا ہے، گرین الائنس فریم ورک کے تحت پاکستان کی مدد کی جارہی ہے۔
کیٹ سوم وونگسری کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کیلئے کام کرتے رہیں گے، پاکستان میں چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروبار کی مدد کر رہے ہیں، عالمی روابط، برآمدی مواقع اور کاروباری طریقۂ کار میں بہتری آئے گی، سرمایہ کاری معاشی ترقی کو فروغ دینے کیلئے اہم کردار ادا کرتی ہے۔