انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، پاکستانی روپے کی قدر مزید 12 پیسے بڑھ گئی۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی مزید سستا ہوگیا، پاکستانی روپے کی قدر 12 پیسے بڑھ گئی، ڈالر 279.67 روپے پر بند ہوا۔
کرنسی ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 281 روپے پر آج بھی مستحکم رہا۔
واضح رہے کہ انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قیمت میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں 6 پیسے کمی ہوئی تھی۔