متحدہ عرب امارات میں پاکستانی روپے کی قدر گر گئی، ریال مہنگا ہوگیا، بھارتی روپیہ اور بنگلہ دیشی ٹکا مستحکم رہے۔
عرب میڈیا کے مطابق 22 جنوری 2024ء کو پاکستانی روپے کے مقابلے میں یو اے ای درہم 5 پیسے اضافے سے 76.10 روپے پر آگیا۔
عرب میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اب ایک ہزار پاکستانی روپے میں 13.14 درہم ملیں گے۔
رپورٹ کے مطابق بھارتی روپے کے مقابلے میں اماراتی درہم 22.50 روپے اور بنگلہ دیشی ٹکے کے نرخ 33.24 پر مستحکم رہے۔
واضح رہے کہ پاکستان کے انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت 5 پیسے کمی سے 279.85 روپے پر آگئی۔