اسلام آباد میں لاپتہ افراد سے متعلق دھرنے کو عوام نے ملک دشمن پروپیگنڈا قرار دیدیا۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ بلوچ غیرتمند قوم ہے، اس کو جلد ہی ان ملک دشمن لوگوں کے رنگ نظر آجائیں گے۔
اسلام آباد میں پچھلے کئی دنوں سے مسنگ پرسنز کے حوالے سے دھرنا جاری ہے۔ لاپتہ افراد کی آڑ میں ملک دشمن پروپیگنڈا کرنیوالے عناصر کے حوالے سے عوامی ردعمل بھی سامنے آگیا۔
عوام نے اس دھرنے پر کڑی تنقید کی، ایک شہری کا کہنا ہے کہ ماہ رنگ بلوچ سے میرا یہ سوال ہے کہ پاکستان مخالف قوتوں نے انہیں کتنا پیسہ دیا ہے؟، اسلام آباد میں کتنے عرصے تک رہنے کو کہا ہے۔
عوام نے مزید کہا کہ ماہ رنگ بلوچ کا والد ایک دہشتگرد انسان ہے ہے، یہ خاتون کس کو بیوقوف بنا رہی ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ یہ دیسی لبرل لوگ بیرونی ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں، بلوچ غیرتمند قوم ہے اس کو جلد ہی ان ملک دشمن لوگوں کے رنگ نظر آجائیں گے۔
عوام نے یہ بھی کہا کہ ماہ رنگ بلوچ اپنے باپ کے کرتوتوں پر شرمندہ ہونے کے بجائے لوگوں کا جتھہ لے کر اسلام آباد بیٹھ گئی ہے۔