ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں گزشتہ ہفتے کے دوران کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
پاکستان بیورو برائے شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق 18 جنوری کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک کے شمالی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1232 روپے ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 0.53 فیصد کم ہے، پیوستہ ہفتے میں ملک میں شمالی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1238 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملک کے جنوبی علاقوں میں گزشتہ ہفتے کے دوران سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1188روپے ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 0.27 فیصد کم ہے، پیوستہ ہفتے میں ملک کے جنوبی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1191 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔
مزید پڑھیں: ملک بھر میں سیمنٹ کی قیمت میں کمی
پی بی ایس کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران اسلام آباد میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1205 روپے، راولپنڈی 1199 روپے، گوجرانوالہ 1260، سیالکوٹ 1260، لاہور 1280، فیصل آباد 1260، سرگودھا 1223، ملتان 1234، بہاولپور 1250، پشاور 1200 اور بنوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1180 روپے ریکارڈ کی گئی۔
رپورٹ کے مطابق کراچی میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1172 روپے، حیدرآباد 1180، سکھر 1250، لاڑکانہ 1173، کوئٹہ 1200 اور خضدار میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹل قیمت 1150 روپے ریکارڈ کی گئی۔