ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 600 روپے کی نمایاں کمی ہوئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ایک تولہ سونا 2 لاکھ 14 ہزار 700 روپے کا ہوگیا۔ اس کے علاوہ 10 گرام سونا 514 روپے کم ہو کر ایک لاکھ 84 ہزار 71 روپے کا مل رہا ہے۔
دوسری جانب عالمی بازار میں بھی سونے کی قیمت میں کمی ہوگئی ہے، عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 8 ڈالر کم ہوکر 2042 ڈالر فی اونس ہوگئی۔