ملک بھر میں غیرقانونی کرنسی ایکسچیج کیخلاف کارروائیوں کے بعد سے گزشتہ کئی مہینوں سے روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان برقرار ہے۔ آئی ایم ایف سے 700 ملین ڈالر کی قسط موصول ہونے کے بعد بھی روپیہ مزید تگڑا ہوگیا۔
کرنسی ڈیلرز کے مطابق ایک ہفتے کے دوران زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر ، پاؤنڈ، یورو، ریال، درہم کی قدر میں کمی واقع ہوئی،در آمدی شعبوں، غی ملکی کمپنیوں کی ڈیمانڈ محد ودر ہی۔
ہفتہ وار کاروبار کے دوران ڈالر کے انٹر بینک ریٹ 280 ، اوپن ریٹ1 28 روپے سے نیچے آگئے ، ڈالر کے انٹر بینک اور اوپن ریٹ کے درمیان فرق گھٹ کر1.09 روپے رہ گیا، آئی ایم ایف شرائط پر شرح تبادلہ مارکیٹ فورسز پر مبنی ہونے سے اتار چڑھاؤ بھی دیکھا گیا۔